aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "suurat"
کوئی امید بر نہیں آتیکوئی صورت نظر نہیں آتی
ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیںاک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
کس لئے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوبصورت ہو
جز نام نہیں صورت عالم مجھے منظورجز وہم نہیں ہستیٔ اشیا مرے آگے
پھر بنایا خدا نے آدم کواپنی صورت پہ ایسی صورت میں
صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورترات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا
جب وہ جمال دلفروز صورت مہر نیمروزآپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں
کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائےتمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے
میں تری صورت لیے سارے زمانے میں پھراساری دنیا میں مگر کوئی ترے جیسا نہ تھا
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
کسی صورت انہیں نفرت ہو ہم سےہم اپنے عیب خود گنوا رہے ہیں
جسے صورت بتاتے ہیں پتہ دیتی ہے سیرت کاعبارت دیکھ کر جس طرح معنی جان لیتے ہیں
داغؔ کی شکل دیکھ کر بولےایسی صورت کو پیار کون کرے
گر پرستش خدا کی ثابت کیکسو صورت میں ہو بھلا ہے عشق
اتنے روشن چہرے پر بھیسورج کا ہے سایا چاند
تیری صورت جو اتفاق سے ہمبھول جائیں تو کیا تماشا ہو
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورتسو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناںاور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کر دو
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
کسی صورت بھی دل لگتا نہیں ہاںتو کچھ دن سے یہ حالت ہے نہیں تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books