aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taKHt-e-sabaa"
ایک ایک قطرہ اس کا شعلہ فشاں سا ہےموج صبا پہ ریگ رواں کا گماں سا ہے
اس شہر میں تو کوئی سلیمان بھی نہیںمیں کیا بتاؤں تخت سبا کون لے گیا
وہ شمس ہے کہ ستارا وہ چاند ہے کہ سحروہ شخص جان صباؔ ہے سراب ہے کیا ہے
یہ تخت سبا خلعت گل کرسیٔ مہتابسب تیرے لیے انجمن آرائی ہوئی ہے
اگرچہ حد نظر تک دھواں دھواں ہے فضااسی دیار میں ممکن ہے پھر صباؔ مل جائے
مجھ کو اس برق سے بس اتنا ہی شکوہ ہے صباؔآشیاں جل گیا کیوں شاخ نشیمن نہ جلی
جب مقدر ہے شب و روز کی بے کیفی صباؔخواب کی طرح ہر اک یاد بھلا دی جائے
آبلہ پا ہے تو کیا ہے تو وہ سرگرم سفرقافلے والو صباؔ کو تو پکارا جائے
یہ قرض جاں کا صباؔ مجھ سے کب ادا ہوگاہنوز سلسلۂ روز و شب حساب میں ہے
سب کچھ عطا ہوا تری رحمت سے اس لئےدست طلب کو اور کشادہ نہیں کیا
صباؔ ہزار عطا کی ہیں نعمتیں اس نےمگر جہاں میں اسیر ملال رکھا ہے
میں تیرے شہر میں تجھ سے بھی سر کشیدہ ہوںتو مجھ سے ملنے سر راہ بے سبب آئی
طائر کی طرح میں ہوں صباؔ اب شکستہ پرپرواز کی ہوس ہے مگر بال و پر نہیں
صباؔ یہ کون سی منزل ہے دشت امکاں میںنہ آشنا سے غرض ہے نہ اجنبی سے ہمیں
اے صباؔ کیمیائے غم کے لئےزندگی خاک میں ملا دی ہے
ہے کافر ادب مرے مشرب میں اے صباؔشاعر جو احترام روایت نہ کر سکے
اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلباپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو
رات اندھیری اور میں تنہا مسافر اے صباؔکس قدر مشکل ہوئی ہے زندگی میرے لئے
یوں تو ہجر کی راتیں روز ہی گزرتی ہیںآج اے صباؔ لیکن صبح سے اداسی ہے
ہے جو درویش وہ سلطاں ہے یہ معلوم ہوابوریا تخت سلیماں ہے یہ معلوم ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books