aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tabii.aat"
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہدپر طبیعت ادھر نہیں آتی
اس کی آنکھوں نے خدا جانے کیا کیا جادوکہ طبیعت مری مائل کبھی ایسی تو نہ تھی
طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میںہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
ہے تقاضا مری طبیعت کاہر کسی کو چراغ پا کیجے
ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھیبرہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
جب طبیعت کسی پر آتی ہےموت کے دن قریب ہوتے ہیں
پھر آج عدمؔ شام سے غمگیں ہے طبیعتپھر آج سر شام میں کچھ سوچ رہا ہوں
اب جنوں حد سے بڑھ چلا ہےاب طبیعت بہل چلی ہے
ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہےمطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائےبہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
ضعف قویٰ نے آمد پیری کی دی نویدوہ دل نہیں رہا وہ طبیعت نہیں رہی
ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئیآج پھر یاد محبت کی کہانی آئی
پڑا ہے بڑا پیچ پھر دل لگی میںطبیعت رکی ہے جہاں آتے آتے
کیسے آکاش میں سوراخ نہیں ہو سکتاایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو
سامنے جب کوئی بھرپور جوانی آئےپھر طبیعت میں مری کیوں نہ روانی آئے
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایادرد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیںہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی
جب سے تو نے ہلکی ہلکی باتیں کیںیار طبیعت بھاری بھاری رہتی ہے
بھول بیٹھی وہ نگاہ ناز عہد دوستیاس کو بھی اپنی طبیعت کا سمجھ بیٹھے تھے ہم
بیتابی و سکوں کی ہوئیں منزلیں تمامبہلائیں تجھ سے چھٹ کے طبیعت کہاں کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books