aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takalluf"
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔدوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاببزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو
کبھی جب مدتوں کے بعد اس کا سامنا ہوگاسوائے پاس آداب تکلف اور کیا ہوگا
پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئےآپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے
طنز پیرایۂ تبسم میںاس تکلف کی کیا ضرورت ہے
خموش لب ہیں جھکی ہیں پلکیں دلوں میں الفت نئی نئی ہےابھی تکلف ہے گفتگو میں ابھی محبت نئی نئی ہے
تکلف بر طرف تم کیسے معبود محبت ہوکہ اک دیوانہ تم سے ہوش میں لایا نہیں جاتا
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لیے
تکلف بر طرف نظارگی میں بھی سہی لیکنوہ دیکھا جائے کب یہ ظلم دیکھا جائے ہے مجھ سے
وہی ہوا کہ تکلف کا حسن بیچ میں تھابدن تھے قرب تہی لمس سے بکھرتے ہوئے
تھی وطن میں شان کیا غالبؔ کہ ہو غربت میں قدربے تکلف ہوں وہ مشت خس کہ گلخن میں نہیں
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
پڑھتا نہیں خط غیر مرا واں کسی عنواںجب تک کہ وہ مضموں میں تصرف نہیں کرتا
غیر یوں کرتا ہے میری پرسش اس کے ہجر میںبے تکلف دوست ہو جیسے کوئی غم خوار دوست
رند پھیلائے ہیں چلو کو تکلف کیساساقیا ڈھال بھی دے جام خدا ساز آیا
شب ہوئی پھر انجم رخشندہ کا منظر کھلااس تکلف سے کہ گویا بت کدے کا در کھلا
نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ بھی نہیںچہرہ روشن ہو تو کیا حاجت گلگونہ فروش
آداب محبت میں بھی عجب دو دل ملنے کو راضی ہیںلیکن یہ تکلف حائل ہے پہلا وہ اشارا کون کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books