aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takhta"
کیا حسین راہ گزر ہے یہ بڑی لذتوں کا سفر ہے یہنہ خیال تختہ و تاج کر مری بات سن تو ابھی نہ جا
تخت سے تختہ بہت دور نہیں ہوتا ہےبس یہی بات ہمیں آپ کو بتلانی ہے
کیا کیا حسیں تھے جمع پرستاں کا تختہ تھانظروں میں پھرتے ہیں رخ زیبائے لکھنؤ
اس ورطے سے تختہ جو کوئی پہنچے کنارےتو میرؔ وطن میرے بھی شاید یہ خبر جائے
تختۂ دار ہے کہ تختۂ گلبوئے خوں گلستاں سے آتی ہے
جوں پر طاؤس جوہر تختہ مشق رنگ ہےبسکہ ہے وہ قبلۂ آئینہ محو اختراع
ظاہر ہے ہم سے کلفت بخت سیاہ روزگویا کہ تختۂ مشق ہیں خط غبار کے
دیا میرے جنازے کو جو کاندھا اس پری رو نےگماں ہے تختۂ تابوت پر تخت سلیماں کا
اللہ ری بہار کی رنگ آفرینیاںصحن چمن کو تختۂ جنت بنا دیا
دلی کا تختہ الٹادل کی جمی ہے مگر چوپال
دکانیں حسن کی آگے ترے تختہ ہوئی ہوں گیجو تو بازار میں ہوگا تو یوسف کب بکا ہوگا
فرط گریہ سے ہوا میرؔ تباہ اپنا جہازتختہ پارے گئے کیا جانوں کدھر پانی میں
تختۂ دار پہ چاہے جسے لٹکا دیجےاتنے لوگوں میں گنہ گار کوئی تو ہوگا
ہیں تخت دل پر سرکار ورنہتختہ الٹ دیں ہم انقلابی
نہ گیا میرؔ اپنی کشتی سےایک بھی تختہ پارہ ساحل تک
جلد بدن ہے تختۂ مشق سپاہ غمرہتی ہے یہ کتاب رسالوں کے سامنے
اس چشم نیم خواب کی دیکھے اگر بہارنرگس چمن میں تختۂ دیوار ہووے گا
تختۂ لالہ کی ہر شمع فروزاں جانےکس بھلاوے میں مجھے دیکھ کے لہرائی ہے
درد سر کھو دیا صبیحوں کاصندل صبح کا ہے تختہ پیٹ
دیے کی ایک لو اور تختۂ شبعجب صورت نگاری ہو رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books