aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talvaar"
خفا ہونا ذرا سی بات پر تلوار ہو جانامگر پھر خود بہ خود وہ آپ کا گلنار ہو جانا
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
کیا ہوا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی تھیکیوں مجھے ڈھال بنانے کو یہ چھتنار گرے
میداں کی ہار جیت تو قسمت کی بات ہےٹوٹی ہے کس کے ہاتھ میں تلوار دیکھنا
دل گلی میں رقیب دل کا جلوسواں تو تلوار چل گئی ہوگی
ماروگے کس کو جی سے کس پر کمر کسی ہےپھرتے ہو کیوں پیارے تلوار ڈھال باندھے
آتا ہے میرے قتل کو پر جوش رشک سےمرتا ہوں اس کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر
افسوس وے شہید کہ جو قتل گاہ میںلگتے ہی اس کے ہاتھ کی تلوار مر گئے
کل کوچۂ قاتل میں جو تھا خلق کا مجمعکھائے ہوئے اس ہاتھ کی تلوار ہمیں تھے
تلوار کا سوال یہی جنگجو سے تھاکیوں آج تک میان میں رکھا گیا مجھے
مرے قبیلے کے بچوں کے کھیل بھی ہیں عجیبکسی سپاہی کی تلوار چھین لائے ہیں
مسئلہ یہ ہے میں دشمن کے قریں پہنچوں گااور کبوتر مری تلوار پہ آ بیٹھیں گے
ٹوٹ کر بکھری ہوئی تلوار کے ٹکڑے سمیٹاور اپنے ہار جانے کا سبب معلوم کر
فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتےتلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا
اب اس کی تلوار مری گردن ہوگیکب کا خالی زیبؔ مرا فتراک ہوا
عشق غافل زخم کھاتا جائے گاحسن کی تلوار چلتی جائے گی
انقلاب آیا نہ جانے یہ چمن میں کیساغنچہ و گل مجھے تلوار نظر آتے ہیں
یا اتنا سخت جان کہ تلوار بے اثریا اتنا نرم دل کہ رگ گل سے کٹ گیا
بزم میں یاروں کی شمشیر لہو میں تر ہےرزم میں لیکن تلوار کو میان میں رکھنا
اس کی تلوار نے وہ چال چلی ہے اب کےپاؤں کٹتے ہیں اگر ہاتھ بچاؤں اپنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books