aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tarah"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گامگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
اس طرح اپنی خامشی گونجیگویا ہر سمت سے جواب آئے
ہو رہا ہوں میں کس طرح برباددیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
جس طرح سے تھوڑی سی ترے ساتھ کٹی ہےباقی بھی اسی طرح گزر جائے تو اچھا
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناںتم مری زندگی کی عادت ہو
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھاشکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
تم سے جاناں ملا ہوں جس دن سےبے طرح خود سے ڈر گیا ہوں میں
تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتامری طرح ترا دل بے قرار ہے کہ نہیں
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہےایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میںمیری ہر سانس ترے نام لکھی ہو جیسے
غرور پرور انا کا مالک کچھ اس طرح کے ہیں نام میرےمگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا تو میں تمہارا
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائےچراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
وہ مرے سامنے ہی گیا اور میںراستے کی طرح دیکھتا رہ گیا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈےپتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا
اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خوابروز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books