aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thaamuu.n"
میں کوئی ہاتھ بھی تھاموں تو یہ دل تھمتا ہےمجھ سے قسمت کے ستارے نہیں دیکھے جاتے
جگر کو روکوں یا دل کو تھاموں الٰہی کس کس کو میں سنبھالوںمرے تصور کی انجمن میں وہ آج بن ٹھن کے آ رہے ہیں
رگ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتاجسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا
رنگ ہر رنگ میں ہے داد طلبخون تھوکوں تو واہ وا کیجے
دفن کر دو ہمیں کہ سانس آئےنبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے
بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہےبچا ہے جو تجھ میں میرا حصہ نکالنا ہے
زخم گر دب گیا لہو نہ تھماکام گر رک گیا روا نہ ہوا
کبھی مل جائے تو رستے کی تھکن جاگ پڑےایسی منزل سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
تیرے لہجے کی تھکن میں ترا دل شامل ہےایسا لگتا ہے جدائی کی گھڑی آ گئی دوست
ادراک ابھی پورا تعاون نہیں کرتادے بادۂ گلفام میں کچھ سوچ رہا ہوں
عالم بیکران رنگ ہے توتجھ میں ٹھہروں کہاں کہاں جاناں
نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالےکہو کوئی کیسے محبت چھپا لے
اگر معدوم کو موجود کہنے میں تأمل ہےتو جو کچھ بھی یہاں ہے آج کیا ہونے سے پہلے تھا
آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیاجیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی جیسے پیغام دیدار یار آ گیا
پایا تجھے حدود تعین سے ماورامنزل سے کچھ نکل کے ترا راستہ ملا
صعوبتوں میں سفر کی کبھی جو نیند آئیمرے بدن کی تھکن نے اٹھا دیا ہے مجھے
عرفانؔ ماننے میں تأمل تجھے ہی تھامیں نے تو یہ ہمیشہ کہا ہے، یہ عشق ہے
چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دےوہ تیرگی ہے کہ اب خواب تک دکھائی نہ دے
جوش بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکودامن کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو
کیا تأمل ہے مرے قتل میں اے بازو یارایک ہی وار میں سر تن سے جدا رکھا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books