aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tho.dii"
جس طرح سے تھوڑی سی ترے ساتھ کٹی ہےباقی بھی اسی طرح گزر جائے تو اچھا
تھوڑی سی اجازت بھی اے بزم گہ ہستیآ نکلے ہیں دم بھر کو رونا ہے رلانا ہے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگےدھوپ انڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں
کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلوبہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو
میں نے اے سورج تجھے پوجا نہیں سمجھا تو ہےمیرے حصے میں بھی تھوڑی دھوپ آنی چاہئے
تیز ہے وقت کی رفتار بہتاور بہت تھوڑی سی فرصت ہے مجھے
یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے مانند جام مےیا تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہوگیساغر کو ذرا تھام میں کچھ سوچ رہا ہوں
بے اختیار ہو کے جو میں پاؤں پر گراٹھوڑی کے نیچے اس نے دھرا مسکرا کے ہاتھ
ابھی ضمیر میں تھوڑی سی جان باقی ہےابھی ہمارا کوئی امتحان باقی ہے
بیوی بیٹی بہن پڑوسن تھوڑی تھوڑی سی سب میںدن بھر اک رسی کے اوپر چلتی نٹنی جیسی ماں
تھوڑی دیر میں جنگل ہم کو عاق کرے گابرگد دیکھیں یا برگد کی شاخیں دیکھیں
رنج سفر کی کوئی نشانی تو پاس ہوتھوڑی سی خاک کوچۂ دلبر ہی لے چلیں
اداس رات ہے کوئی تو خواب دے جاؤمرے گلاس میں تھوڑی شراب دے جاؤ
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک تیز رو کے ساتھپہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
بھری آنکھوں سے ہو کے دل میں جانا سہل تھوڑی ہےچڑھے دریاؤں کو کرتے ہیں پار آہستہ آہستہ
ہم سے پوچھو عزت والوں کی عزت کا حال کبھیہم نے بھی اک شہر میں رہ کر تھوڑا نام کمایا ہے
دو اور دو کا جوڑ ہمیشہ چار کہاں ہوتا ہےسوچ سمجھ والوں کو تھوڑی نادانی دے مولا
واقف ہی نہ تھا رمز محبت سے وہ ورنہدل کے لیے تھوڑی سی عنایت ہی بہت تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books