aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "topii"
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا مے خانے میںجبہ خرقہ کرتا ٹوپی مستی میں انعام کیا
کچھ تو رہے اسلاف کی تہذیب کی خوشبوٹوپی ہی لگا لیجیے دستار نہیں تو
کہاں ہے شیروانی اور ٹوپی لائیے بیگمابھی دن ہے مگر پہلے سے تیاری تو کرنی ہے
وہ چوٹی کی بناوٹ ہو کہ ٹوپی کی سجاوٹ ہوبنا انسانیت کے کوئی سر پورا نہیں ہوتا
تھی جو وہ لاہی کی ٹوپی زعفرانی آپ کیسو ہمارے پاس ہے اب تک نشانی آپ کی
وہ کون لوگ ہیں جو مے ادھار لیتے ہیںیہ مے فروش تو ٹوپی اتار لیتے ہیں
مغربی تہذیب کا حملہ ہوا کچھ اس طرحسر سے ٹوپی اور پھر چہرے سے داڑھی لے گیا
تعارف کے تلے پہچان غائب ہو گئی اپنیعجب جادو کی ٹوپی ہم نے اپنے سر پہ رکھی ہے
دعوے ہے ہمسری کا سر کج کلاہ سےاے دست موج اتار لے ٹوپی حباب کی
کسی کے سر پے ہے ٹوپی کسی کیکسے رہبر بتایا جا رہا ہے
یہ خوش لباسی یہ رکھ رکھاؤ سوا دکھاوے کے کچھ نہیں ہےمیں ایک ٹوپی ہی سب کے سر پہ گھما رہا ہوں بتا رہا ہوں
کر چکے ٹوپی میں جگنو کو اسیرسانپ کا من کھو چکے اب گھر چلو
تجھے بھی منہ کے بل گرنا پڑے گاابھی تو سر سے ٹوپی ہی گری ہے
گلے میں پائجامہ سر پہ جوتے پاؤں میں ٹوپیتمہارے وحشیوں کے ٹھاٹ دنیا سے نرالے ہیں
کوئی بھی رسم ہو سر پر نہیں اٹھاتے ہمنماز پڑھتے ہیں ٹوپی نہیں لگاتے ہم
سر پر مرے بوسیدہ سی ٹوپی ہے مری ہےمیں تاج سا دربار میں سجتا تو نہیں ہوں
اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہےشرابی جمع ہیں مے خانہ میں ٹوپی اچھلتی ہے
اس دور میں جو دیکھے ہیں منظر نہ پوچھئےجھوٹوں کے ہاتھوں سچوں کی ٹوپی اتر گئی
دیکھا جس نے بھی گر گئی ٹوپیمیرا کردار یوں جراف ہوا
جیون ڈور کے پیچھے حیراں بھاگتی ٹولی بچوں کیگلیوں گلیوں ننگے پاؤں دھول اڑاتی دوپہریں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books