aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tunak"
یہ تنک مزاجی تو خیر اس کی فطرت ہےورنہ اس نے چاہت بھی ہم کو انتہائی دی
خدا بچائے کہ نازک ہے ان میں ایک سے ایکتنک مزاجوں سے ٹھہرا معاملہ دل کا
ابر تنک نے رونق موسم بڑھائی ہےغازہ بنا ہے روئے عروس بہار کا
ہوں تنک ظرف نہ جھیلوں گا شراب پر زورپردہ یکبار نہ چہرے سے اٹھانا ہرگز
اے مہروش تو کیوں کر پردے میں چھپ سکے گاابر تنک کی صورت منہ پر نقاب ہوگا
یک دم نہ نبھنے دیتی ان کی تنک مزاجیرکھتے نہ ہم طبیعت اپنی اگر سنبھالے
سر بریدوں کو تنک کر رات سورج نے کہااور جب شانوں پہ رکھ کر اپنا سر آتا ہے وہ
اک عذاب جان تھی اس کی تنک خوئی مگرذائقہ اس درد کا میٹھا بھی تھا تیکھا بھی تھا
ضبط الفت کہیں ممکن ہے تنک ظرفوں سےتابش شمع جدا سوزش پروانہ جدا
ہمارے سر پہ برس جائیں گے کہاں پتھرتنک مزاجیٔ موسم کا اعتبار نہیں
تنک مزاجیٔ خوباں کا گر پتا ہوتامناتے پھر انہیں پہلے تو ہم خفا کرتے
ہم سے بھی تنک مزاج ہے یہپاتے ہی نہیں دماغ دل کا
ڈال دی جس کے حوصلہ نے سپروہ تنک آرزو جیا کیا ہے
پیار میں کم تو نہیں کم نگہی بھی اس کیہاں تنک ظرفیٔ احساس کشادہ بھی تو ہو
تنک ظرفوں کی صحبت راس آتی تا بہ کے اس کوجہاں میں ہو گئی رسوا شراب آہستہ آہستہ
بے اعتدالیاں مری ظرف تنک سے ہیںتھا نقص کچھ نہ جوہر صہبائے ناب میں
جو حوصلہ ہو تو ہلکی ہے دوپہر کی دھوپتنک مزاجوں کو لگتی ہے یوں قمر کی دھوپ
نور مہ کو شب تہ ابر تنک کیا لاف تھابال اس مکھڑے سے اٹھ جاتے تو مطلع صاف تھا
قیس کو عشق کی تکریم تھی شاید کم کمہم تنک ظرف نہیں عشق جو افسانہ بنے
آنکھوں سے کریں کیا تنک آبی کی شکایتدل ہی کے لہو سے کبھی پلکوں کو بھگو لیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books