aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tuuto"
ہم بھی پتھر تم بھی پتھر سب پتھر ٹکراؤہم بھی ٹوٹیں تم بھی ٹوٹو سب ٹوٹیں آمین
اے مرے غم کی چٹانو کبھی مل کر ٹوٹواس قدر زور سے چیخو مجھے بہرا کر دو
اس سلیقے سے آشناؔ ٹوٹوجیسے خود کو سنبھال رکھا ہے
کیسی خوشیاں کیسے غمپتو ٹوٹو اور بکھرو
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہدپر طبیعت ادھر نہیں آتی
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوںاگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمہارا
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
زندگی تو کب تلک در در پھرائے گی ہمیںٹوٹا پھوٹا ہی سہی گھر بار ہونا چاہئے
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیاساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابشؔجو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں
مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتاٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے
مصلحت اس میں کیا ہے میریٹوٹا پھوٹا لگتا ہوں
دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئے
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہاس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہےاس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کر دو
کہیں اکیلے میں مل کر جھنجھوڑ دوں گا اسےجہاں جہاں سے وہ ٹوٹا ہے جوڑ دوں گا اسے
گھروندے تو گھروندے ہیں چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیںاڑانے کے لیے آندھی اگر نام و نشاں آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books