aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vus.at"
بات یہ ہے کہ سکون دل وحشی کا مقامکنج زنداں بھی نہیں وسعت صحرا بھی نہیں
آسماں اور زمیں کی وسعت دیکھمیں ادھر بھی ہوں اور ادھر بھی ہوں
مدتوں بعد کھلی وسعت صحرا ہم پرمدتوں بعد ہمیں خاک اڑانی آئی
ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکےمیرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے
اب تو سمٹ کے آ جا اور روح میں سما جاویسے کسی کی پیارے وسعت نہیں ہے مجھ میں
ذہن انسانی ادھر آفاق کی وسعت ادھرایک منظر ہے یہاں اندر کہ باہر دیکھیے
یہ مشت خاک یہ صرصر یہ وسعت افلاککرم ہے یا کہ ستم تیری لذت ایجاد
میں نیم شب آسماں کی وسعت کو دیکھتا تھازمیں پہ وہ حسن زار اترا تو میں نے دیکھا
قدموں کو شوق آبلہ پائی تو مل گیالیکن بہ ظرف وسعت صحرا نہیں ملا
وسعت رحمت حق دیکھ کہ بخشا جاوےمجھ سا کافر کہ جو ممنون معاصی نہ ہوا
وہ دل سے کم زباں ہی سے زیادہ بات کرتا تھاجبھی اس کے یہاں گہرائی کم وسعت زیادہ تھی
چشم تو وسعت افلاک میں کھوئی ساغرؔدل نے اک اور جگہ ڈھونڈ لیا عید کا چاند
یہ ننھی سی وسعت یہ نادان ہستینئے سے نیا بھید کہتا گیا دل
نہ تھی زمین میں وسعت مری نظر جیسیبدن تھکا بھی نہیں اور سفر تمام ہوا
نیا ہے لیجئے جب نام اس کابہت وسعت ہے میری داستاں میں
وسعت رزق کی دعا دیجےدرد کا کاروبار ہے سائیں
دل تنگ ہو تو وسعت عالم بھی تنگ تردنیا بہت کھلی ہے اگر دل میں جا رہے
مرے تصور میں اتنی وسعت نہیں کے تیرا بدن سمائےمیں تجھ کو سوچوں تو ایسا لگتا ہے حافظہ ختم ہو گیا ہے
کیا تم بھی گلیوں میں گھر کی وسعت پاتے ہوتم کو گھر سے باہر رہنا کیسا لگتا ہے
بہ قدر شوق نہیں ظرف تنگنائے غزلکچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books