aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "waseem"
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
جس نے دانستہ کیا ہو نظر انداز وسیمؔاس کو کچھ یاد دلائیں تو دلائیں کیسے
اس کو کاندھوں پہ لے جا رہے ہیں وسیمؔاور وہ جینے کا حق مانگتا رہ گیا
محبت نا سمجھ ہوتی ہے سمجھانا ضروری ہےجو دل میں ہے اسے آنکھوں سے کہلانا ضروری ہے
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا
ہزار توڑ کے آ جاؤں اس سے رشتہ وسیمؔمیں جانتا ہوں وہ جب چاہے گا بلا لے گا
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
وسیمؔ اس سے کہو دنیا بہت محدود ہے میریکسی در کا جو ہو جائے وہ پھر در در نہیں جاتا
چاند کا خواب اجالوں کی نظر لگتا ہےتو جدھر ہو کے گزر جائے خبر لگتا ہے
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہےسمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
وسیمؔ کیسی تعلق کی راہ تھی جس میںوہی ملے جو بہت دل دکھانے والے تھے
حادثوں کی زد پہ ہیں تو مسکرانا چھوڑ دیںزلزلوں کے خوف سے کیا گھر بنانا چھوڑ دیں
وسیمؔ صدیوں کی آنکھوں سے دیکھیے مجھ کووہ لفظ ہوں جو کبھی داستاں نہیں ہوتا
یہ چند لمحوں کی بے اختیاریاں ہیں وسیمؔگنہ سے رشتہ بہت دیر رہ نہیں سکتا
قطرے وہ کچھ بھی پائیں یہ ممکن نہیں وسیمؔبڑھنا جو چاہتے ہیں سمندر کشی کے ساتھ
ہم تو بے نام ارادوں کے مسافر ہیں وسیمؔکچھ پتہ ہو تو بتائیں کہ کدھر جاتے ہیں
اندھیرا ذہن کا سمت سفر جب کھونے لگتا ہےکسی کا دھیان آتا ہے اجالا ہونے لگتا ہے
جاننے والوں کی اس بھیڑ سے کیا ہوگا وسیمؔاس میں یہ دیکھیے کوئی مجھے پہچانا بھی
اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دےمجھ تک میرے حصے کی دھوپ آنے دے
جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہےکوئی اٹھتا ہے اور طوفان کا رخ موڑ دیتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books