aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabt-e-ishq"
آداب ضبط عشق نہ رسوا کرے کوئیاپنی بساط دیکھ کے سودا کرے کوئی
ضبطؔ جب ضبط غم کی ہے تاکیدکیوں نہ یہ جبر اختیار کروں
برابر آج کل رنگیں ہے حسن و عشق کا دامنسرشک خوں سے گل کاری ادھر بھی ہے ادھر بھی ہے
خلوص عشق کی محرومیاں معاذ اللہمیں عمر بھر تہی دامن بھرے چمن میں رہا
حسن اس دور میں ارزاں ہے سر کوچہ و بامعشق اب پردہ نشینوں کی طرح ملتا ہے
اتنی بوجھل ہے ضبطؔ زلف حیاتآدمیت کے رہ گئے شانے
نہیں جو ضبط کی توفیق دے خدا کے سواکہ لاکھ غم بھی ہیں عمر گریز پا کے سوا
ضبطؔ وہ ندرت گفتار ملی ہے مجھ کوشوق سے سنتا ہے اکثر مری تقریر کوئی
ہے ضبطؔ عام ہماری یہ دعوت مشروطاگر ضمیر کو اپنے جگا سکو تو چلو
میں ضبطؔ سنگ میل سمجھتا رہا جسےوہ شخص میری راہ کا پتھر بنا رہا
لطف جب ہے کہ ٹپکتے رہیں تھم کر آنسوسیل اشک آیا تو اے دیدۂ تر کیا ہوگا
میں راز غم عشق سے بیگانہ نہیں ہوںدیوانہ مجھے کہتے ہیں دیوانہ نہیں ہوں
شمع رویوں سے نہیں امید داد سوز عشقیہ غنیمت ہے سمجھ لیں اپنا پروانہ مجھے
بتوں کے عشق میں برباد ہو گئے لیکنجہان عشق کی اک یادگار ہم بھی ہیں
ہٹا لے دل کو اگر ضبطؔ اہل دنیا سےبرابر اس کی نگاہوں میں خیر و شر ہو جائے
وعدۂ وصل کر کے وہ روٹھےضبطؔ جاتے ہیں اب منانے کو
اپنے روٹھے کو منانا ضبطؔ گو آساں نہیںہے تقاضائے محبت لیں نہ گھبرانے کا نام
گماں ہے سینۂ سوزاں میں پھوٹے آبلے دل کےشرر بن کر جو نکلا چشم سے اشک رواں اپنا
کیا پوچھتے ہو ضبطؔ کا مسکن بتائیں کیاہے اک حریم ناز میں کاشانہ آج کل
اپنا طریق ضبطؔ زمانے سے ہے جدافکر عذاب ہے نہ تمنا ثواب کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books