aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zindagi"
تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیںیہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئیشوق میں کچھ نہیں گیا شوق کی زندگی گئی
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والاتیری بخشش تری دہلیز پہ دھر جائے گا
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناںتم مری زندگی کی عادت ہو
یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیںانہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دےمیں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگیمیں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے
اب مری کوئی زندگی ہی نہیںاب بھی تم میری زندگی ہو کیا
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہےہم نے جیسے بھی بسر کی ترا احساں جاناں
ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفرزندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیاتو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
دوسری کوئی لڑکی زندگی میں آئے گیکتنی دیر لگتی ہے اس کو بھول جانے میں
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books