aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قدر"
نہ اس قدر سپردگیکہ زچ کریں نوازشیں
قہر تو یہ ہے کہ کافر کو ملیں حور و قصوراور بے چارے مسلماں کو فقط وعدۂ حور
اس قدر شوخ کہ اللہ سے بھی برہم ہےتھا جو مسجود ملائک یہ وہی آدم ہے
جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہےیہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہےدل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات
مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بلبلننھے سے دل میں اس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو
فرض کا بھیس بدلتی ہے قضا تیرے لیےقہر ہے تیری ہر اک نرم ادا تیرے لیے
خدائے لم یزل کا دست قدرت تو زباں تو ہےیقیں پیدا کر اے غافل کہ مغلوب گماں تو ہے
ہے موت اس قدر قریںمجھے نہ آئے گا یقیں
کس قدر پیرایہ پرور اور کتنی سادہ کارکس قدر سنجیدہ و خاموش کتنی با وقار
اب یہاں میری گزر ممکن نہیں ممکن نہیںکس قدر خاموش ہے یہ عالم بے کاخ و کو
یادگار شب دیکھوکس قدر بھیانک ہے
کس قدر سیدھا، سہل، صاف ہے رستہ دیکھونہ کسی شاخ کا سایہ ہے، نہ دیوار کی ٹیک
زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میںتم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
زباں پر ہیں ابھی عصمت و تقدیس کے نغمےوہ بڑھ جاتی ہے اس دنیا سے اکثر اس قدر آگے
آسماں مجبور ہے شمس و قمر مجبور ہیںانجم سیماب پا رفتار پر مجبور ہیں
مقام ہم سفروں سے ہو اس قدر آگےکہ سمجھے منزل مقصود کارواں مجھ کو
قوم نے پیغام گوتم کی ذرا پروا نہ کیقدر پہچانی نہ اپنے گوہر یک دانہ کی
دیتے ہیں اس کے ناچ کو ٹھٹھے کے بیچ ڈالناچے ہے وہ تو فرش کے اوپر قدم سنبھال
کس طرح روکتا ہوں اشک اپنےکس قدر دل پہ جبر کرتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books