aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کالی_گھٹا"
وہ دیکھو اٹھی کالی کالی گھٹاہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا
اٹھی پھر آج وہ پورب سے کالی کالی گھٹاسیاہ پوش ہوا پھر پہاڑ سربن کا
سندھ کی وادی پہ ہے کالی گھٹا چھائی ہوئیبرقعہ اوڑھے اک دلہن بیٹھی ہے شرمائی ہوئی
مری زلفیں نہیں کالی گھٹا ہیںمری پیشانی ہے مہتاب جیسی
آ گئی ساون کی رت کالی گھٹا چھانے لگی
یا رب دعا ہے رات کیکالی گھٹا ہٹے
آ گئی ٹھنڈی ہوا برسات کیچھا گئی کالی گھٹا برسات کی
ہمارا وطن دل سے پیارا وطنوہ ساون میں کالی گھٹا کی بہار
خون روئے گی سما پر میرے مرنے پہ شفقغم منانے کے لیے کالی گھٹا آئے گی
نور اٹھتا ہے مگر کیا کیجیےظلم کی کالی گھٹا چار سو ہے
سمندر یہ طوفان آب و ہوایہ بارش کا موسم یہ کالی گھٹا
امڈی ہے کالی گھٹا دنیا ڈبونے کے لئےیا چلی ہے بال کھولے رانڈ رونے کے لئے
خمیدہ زلفوں کی کالی گھٹا میں اب شایدسفید بالوں کی تعداد بڑھ گئی ہو گی
جس گل بدن کے تن میں پوشاک سوسنی ہےسو وہ پری تو خاصی کالی گھٹا بنی ہے
میں جاؤں گا تو پھر کبھی واپس نہ آؤں گاکالی گھٹا تو ہر برس آئے ہے جائے ہے
وہ پپیہوں کی صدائیں اور وہ موروں کا رقصوہ ہوائے سرو اور کالی گھٹا برسات کی
جب کبھی گیسوئے مشکیں سے اٹھی کالی گھٹاپہلوئے شوق سے ابھرا ہے جنوں کا طوفاں
عمر جیسے کٹ رہی ہو اور گھٹتی بھی نہ ہوعشق کی کالی گھٹا ہو اور چھٹتی بھی نہ ہو
تم اپنی زلف سے کہنا کہ اب کالی گھٹا ہو جاگرے بجلی پہ بجلی دشمنوں پر اک قضا ہو جا
ہجر کا سینے میں کچھ کم ہو چلا تھا پیچ و تاببال بکھرانے لگی کالی گھٹا اب کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books