aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "address"
نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجئےاس فصل میں جو بھیجئے بس آم بھیجئےایسا ضرور ہو کہ انہیں رکھ کے کھا سکوںپختہ اگرچہ بیس تو دس خام بھیجئےمعلوم ہی ہے آپ کو بندے کا ایڈریسسیدھے الہ آباد مرے نام بھیجئےایسا نہ ہو کہ آپ یہ لکھیں جواب میںتعمیل ہوگی پہلے مگر دام بھیجئے
اک ٹھٹھرتی صبح ہےڈاک خانے کی گلی میںزرد پتے اڑ رہے ہیںکپکپاتی انگلیوں سے لکھا ایڈریسہر کوئی پڑھ لیتا ہے
بھیا کی کھا کے مار لگاتا ہوں قہقہےجب دیکھتے ہیں یار لگاتا ہوں قہقہےدل میں ہے امتحان کا غم کس طرح بھلاؤںہو ہو کے بے قرار لگاتا ہوں قہقہےجب دیکھتا ہوں خواب کہ اسکول جل گیاخوش ہو کے بار بار لگاتا ہوں قہقہےکرتا ہے ڈھینچوں ڈھینچوں مرے علم کا گدھاہوتا ہوں جب سوار لگاتا ہوں قہقہےناراض ہو کے گھر سے جو کوئی نکال دےجا کر ندی کے پاس لگاتا ہوں قہقہےسر پر اگر پڑیں کبھی یاروں کی سینڈلیںبالوں کو میں سنوار لگاتا ہوں قہقہےمجھ کو بہت ہے قہقہہ نمبر کا انتظارکرتا ہوں انتظار لگاتا ہوں قہقہےہر روز میں کھلونے کے دفتر کے آس پاسجا جا کے پانچ چار لگاتا ہوں قہقہےاور پوچھتے ہیں جب چچا یوسف یہ کون ہےمیں رو کے زار زار لگاتا ہوں قہقہےالیاس ڈانٹے ہیں جو کھڑکی سے جھانک جھانکمیں ہنس کے دس ہزار لگاتا ہوں قہقہےادریس بھاگتے ہیں مرے پیچھے لٹھ لئےجاتے ہیں جب وہ ہار لگاتا ہوں قہقہےیونس جو پھینکتے ہیں کبھی مجھ پہ بیلچہمیں بن کے خاکسار لگاتا ہوں قہقہےجب زینت آپا کرتی ہیں مجھ کو نصیحتیںمیں سن کے بے شمار لگاتا ہوں قہقہےپاگل ہوں امتحان کے قابل نہیں رہاجس دل پہ مجھ کو ناز تھا وہ دل نہیں رہااس غم میں بار بار لگاتا ہوں قہقہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books