aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chamak"
چمک اٹھے ہیں سلاسل تو ہم نے جانا ہےکہ اب سحر ترے رخ پر بکھر گئی ہوگی
گل کی کلی چٹک کر پیغام دے کسی کاساغر ذرا سا گویا مجھ کو جہاں نما ہو
تڑپ صحن چمن میں آشیاں میں شاخساروں میںجدا پارے سے ہو سکتی نہیں تقدیر سیمابی
اور ہی طرح کی آنکھیں تھیں ترے چہرے پرتو کسی اور ستارے سے چمک لائی تھی
چمک اس کی بجلی میں تارے میں ہےیہ چاندی میں سونے میں پارے میں ہے
اور یہ سرمایہ و محنت میں ہے کیسا خروشہو رہا ہے ایشیا کا خرقۂ دیرینہ چاک
یہ تلخ تلخ راحتیں، جراحتیں لیے ہوئےیہ خونچکاں لطافتیں کثافتیں لیے ہوئے
چمک اٹھیں لب و رخسار و گردنجیسے نو آراستہ دولہوں کے دل کی حسرتیں
دیر تک آنکھوں میں چبھتی رہی تاروں کی چمکدیر تک ذہن سلگتا رہا تنہائی میں
یہ چند لمحوں کی چمکجو تجھ کو پاگل کر گئی
کالے بالوں سے بکھرتی ہوئی چمپا کی مہکسرخ عارض پہ دمکتے ہوئے شالوں کی چمک
چمک دکھاتے ہیں ذرے اب آسمانوں کوزبان مل گئی ہے سارے بے زبانوں کو
کسی آواز کے سبزے میں لہک جیسی تمکسی خاموش تبسم میں چمک جیسی تم
چمک تارے سے مانگی چاند سے داغ جگر مانگااڑائی تیرگی تھوڑی سی شب کی زلف برہم سے
وہ وقت کبھی تو آئے گا جب دل کے چمن لہرائیں گےمر جاؤں تو کیا مرنے سے مرے یہ خواب نہیں مر جائیں گے
آنکھوں میں تاروں کی چمک ہےمکھڑے پہ چاندی کی جھلک ہے
بجلی چمک رہی ہے بادل گرج رہے ہیںاللہ کے نقارے نوبت کے بج رہے ہیں
محبت جب چمک اٹھتی تھی اس کی چشم خنداں میںخمستان فلک سے نور کی صہبا چھلکتی تھی
صندل سے چمک رہا تھا ماتھاچندن سے بدن مہک رہا تھا
فضا میں بجھ گئے اڑ اڑ کے جگنوؤں کے شرارکچھ اور تاروں کی آنکھوں کا بڑھ چلا ہے خمار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books