aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khalish"
ہم راتوں کو اٹھ کر روتے ہیں رو رو کے دعائیں کرتے ہیںآنکھوں میں تصور دل میں خلش سر دھنتے ہیں آہیں بھرتے ہیں
حرف حق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرحآج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے
کسی نے زہر غم دیا تو مسکرا کے پی گئےتڑپ میں بھی سکوں نہ تھا، خلش بھی سازگار تھی
خلش دل سے اسے دست و گریباں نہ کروںاس کے جذبات کو میں شعلہ بداماں نہ کروں
خلش دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہےخمار وصل تپتی دھوپ کے سینے پہ اڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش!
پھر بھی ایک خلش سی ہےتیری جستجو صبح شام ہے
یادوں کے بے معنی دفتر خوابوں کے افسردہ شہابسب کے سب خاموش زباں سے کہتے ہیں اے خانہ خراب
تختۂ دار نہ منصب نہ عدالت کی خلشاب تو اک چیخ سی ہونٹوں میں دبی رہتی ہے
وہ خوبصورت لڑکیاںدشت وفا کی ہرنیاں
کسی انجانی تمنا کی خلش سے مسروراپنے سینے کے دہکتے ہوئے تنور کی لو سے مجبور
وہی بے سود خلش ہے مرے سینے میں ہنوزوہی بے کار تمنائیں جواں ہیں اب تک
بیٹھے بٹھائے دل میں غم کی خلش بسا کرہر چیز کو بھلا کر
خلش ملی ہے مجھے اور کچھ نہیں اب تکترے خیال سے اے کاش درد دھو لیتے
ادھر سے بھی کچھ ہمت افزائیاں تھیںخلش دل کی دونوں کو تڑپا گئی تھی
ہو تیرے دل میں میری خلش میری آرزومیرے بغیر چین نہ آئے خدا کرے
جو مضطرب تھی دل میں وہ آرزو بر آئیتکمیل آرزو نے دل کی خلش مٹائی
دل کا غم دل کی خلش دل کی تمنا ہر شےایک سایہ ہے لرزتا سایہ
لیکن اس دل کی خلش نے مجھے بیدار کیامجھ کو حالات سے آمادۂ پیکار کیا
خلش سی جگر میں جگاتی تو ہوگیمری یاد تم کو بھی آتی تو ہوگی
اضطراب موج کانٹوں کی خلش ناگن کے بلتیر کی سرعت کماں کا عجز شمشیروں کے پھل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books