aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munii"
اک ننھی منی سی پجارنپتلی بانہیں پتلی گردنبھور بھئے مندر آئی ہےآئی نہیں ہے ماں لائی ہےوقت سے پہلے جاگ اٹھی ہےنیند ابھی آنکھوں میں بھری ہےٹھوڑی تک لٹ آئی ہوئی ہےیوں ہی سی لہرائی ہوئی ہےآنکھوں میں تاروں کی چمک ہےمکھڑے پہ چاندی کی جھلک ہےکیسی سندر ہے کیا کہیےننھی سی اک سیتا کہیےدھوپ چڑھے تارا چمکا ہےپتھر پر اک پھول کھلا ہےچاند کا ٹکڑا پھول کی ڈالیکمسن سیدھی بھولی بھالیہاتھ میں پیتل کی تھالی ہےکان میں چاندی کی بالی ہےدل میں لیکن دھیان نہیں ہےپوجا کا کچھ گیان نہیں ہےکیسی بھولی چھت دیکھ رہی ہےماں بڑھ کر چٹکی لیتی ہےچپکے چپکے ہنس دیتی ہےہنسنا رونا اس کا مذہباس کو پوجا سے کیا مطلبخود تو آئی ہے مندر میںمن اس کا ہے گڑیا گھر میں
اک لڑکی تھی چھوٹی سیدبلی سی اور موٹی سیننھی سی اور منی سیبالکل ہی تھن متھنی سیاس کے بال تھے کالے سےسیدھے گھنگریالے سےمنہ پر اس کے لالی سیچٹی سی مٹیالی سیاس کی ناک پکوڑی سینوکیلی سی چوڑی سیآنکھیں کالی نیلی سیسرخ سفید اور پیلی سیکپڑے اس کے تھیلے سےاجلے سے اور میلے سےیہ لڑکی تھی بھولی سیبی بی سی اور گولی سیہر دم کھیل تھا کام اس کاشاداں بی بی نام تھا اس کاہنستی تھی اور روتی تھیجاگتی تھی اور سوتی تھیہر دم اس کی اماں جانکھینچا کرتی اس کے کانکہتی تھیں مکتب کو جاکھیلوں میں مت وقت گنواامی سب کچھ کہتی تھیشاداں کھیلتی رہتی تھیاک دن شاداں کھیل میں تھیآئے اس کے ابا جیوہ لاہور سے آئے تھےچیزیں ویزیں لائے تھےباکس میں تھیں یہ چیزیں سبخیر تماشا دیکھو ابابا نے آتے ہی کہاشاداں آ کچھ پڑھ کے سناگم تھی اک مدت سے کتابکیا دیتی اس وقت جوابدو بہنیں تھیں شاداں کیچھوٹی ننھی منی سینام تھا منجھلی کا سیماںگڑیا سی ننھی ناداںوہ بولی اے ابا جیاب تو پڑھتی ہوں میں بھیبلی ہے سی اے ٹی کیٹچوہا ہے آر اے ٹی ریٹمنہ ماؤتھ ہے ناک ہے نوزاور گلاب کا پھول ہے روزمیں نے ابا جی دیکھاخوب سبق ہے یاد کیاشاداں نے اس وقت کہامیں نے ہی تو سکھایا تھالیکن ابا نے چپ چاپکھولا باکس کو اٹھ کر آپاس میں جو چیزیں نکلیںساری سیماں کو دے دیںاک چینی کی گڑیا تھیاک جادو کی پڑیا تھیاک ننھی سی تھی موٹرآپ ہی چلتی تھی فر فرگیندوں کا اک جوڑا تھااک لکڑی کا گھوڑا تھااک سیٹی تھی اک باجاایک تھا مٹی کا راجاشاداں کو کچھ بھی نہ ملایعنی کھیل کی پائی سزااب وہ غور سے پڑھتی ہےپورے طور سے پڑھتی ہے
مجھ پر یہ خوف اب چھایا ہےمیں کس سے ملنے جاؤں گامیں کس کو پاس بلاؤں گاآندھی ہے، گرم ہوا ہے، آگ برستی ہےکچھ دیر ہوئیاک صورت، شبنم سی صورتاس تپتی راہ سے گزری تھیدو بچے پیڑ کے پتوں میں چھپ کر بیٹھے تھےہنستے شور مچاتے تھےاک دوست پرانابرسوں بعد ملا مجھ کواس جلتے دن کیصبح کچھ ایسی روشن تھیجب باد صبا وارفتہ روخوشبوؤں، نغموں، ننھی منی باتوں کاانداز لیے آنگن میں چلیمیں زندہ ہوںیہ سوچ کے خوش ہو جاتا ہوںوہ تھوڑی دیر تو میرے پاس سے گزری تھیوہ میرے دل میں اتری تھیاس بے محرم سے موسم میںشاید وہ کل بھی آئے گیشاید وہ کل بھی میری راہ سے گزرے گی
منی تیرے دانت کہاں ہیںدانت تھے میں نے دودھ پلا کر سات برس میں پالےآ کر ان کو لے گئے چوہے لمبی مونچھوں والےگڑ کا ان کو ماٹ ملا تھا میٹھا اور مزے دارلاکھ خوشامد کر کے مجھ سے لے لئے دانت ادھارمنی تیرے دانت کہاں ہیںبلی تھی اک مامی موسی چپکے چپکے آئیپنجوں پر تھی دیگ کی کھرچن ہونٹوں پر بالائیبولی گڑ کے ماٹ پہ میں نے چوہے دیکھے چارحصہ آدھوں آدھ رہے گا دے دو دانت ادھارمنی تیرے دانت کہاں ہیںبعد میں بوڑھا موتی آیا رونی شکل بنائےبولا بی بی اس بلی کا کچھ تو کریں اپائےدودھ نہ چھوڑے گوشت نہ چھوڑے ہیں بڈھا لاچاراس کو کروں شکار جو مجھ کو دے دو دانت ادھاراچھی منی تم نے اپنے اتنے دانت گنوائےکچھ چوہوں نے کچھ بلی نے کچھ موتی نے پائےباقی جو دو چار رہے ہیں وہ ہم کو دلواؤاک دعوت میں آج ملیں گے تکے اور پلاؤمرغی کے پائے کا سالن بیگن کا آچاردو گی یا کسی اور سے مانگوںہاں دیے ادھاربابا ہاں ہاں دیے ادھارمنی تیرے دانت کہاں ہیں
لاؤ ہاتھ اپنا لاؤ ذراچھو کے میرا بدناپنے بچے کے دل کا دھڑکنا سنوناف کے اس طرفاس کی جنبش کو محسوس کرتے ہو تمبس یہیں چھوڑ دوتھوڑی دیر اور اس ہاتھ کو میرے ٹھنڈے بدن پر یہیں چھوڑ دومیرے بے کل نفس کو قرار آ گیامیرے عیسیٰ مرے درد کے چارہ گرمیرا ہر موئے تناس ہتھیلی سے تسکین پانے لگااس ہتھیلی کے نیچے مرا لال کروٹ سی لینے لگاانگلیوں سے بدن اس کا پہچان لوتم اسے جان لوچومنے دو مجھے اپنی یہ انگلیاںان کی ہر پور کو چومنے دو مجھےناخنوں کو لبوں سے لگا لوں ذراپھول لاتی ہوئی یہ ہری انگلیاںمیری آنکھوں سے آنسو ابلتے ہوئےان سے سینچوں گی میںپھول لاتی ہوئی انگلیوں کی جڑیں چومنے دو مجھےاپنے بال اپنے ماتھے کا چاند اپنے لبیہ چمکتی ہوئی کالی آنکھیںمرے کانپتے ہونٹ میری چھلکتی ہوئی آنکھ کو دیکھ کر کتنی حیران ہیںتم کو معلوم کیا تم کو معلوم کیاتم نے جانے مجھے کیا سے کیا کر دیامیرے اندر اندھیرے کا آسیب تھایا کراں تا کراں ایک انمٹ خلایوں ہی پھرتی تھی میںزیست کے ذائقے کو ترستی ہوئیدل میں آنسو بھرے سب پہ ہنستی ہوئیتم نے اندر مرا اس طرح بھر دیاپھوٹتی ہے مرے جسم سے روشنیسب مقدس کتابیں جو نازل ہوئیںسب پیمبر جو اب تک اتارے گئےسب فرشتے کہ ہیں بادلوں سے پرےرنگ سنگیت سر پھول کلیاں شجرصبح دم پیڑ کی جھومتی ڈالیاںان کے مفہوم جو بھی بتائے گئےخاک پر بسنے والے بشر کو مسرت کے جتنے بھی نغمے سنائے گئےسب رشی سب منی انبیا اولیاخیر کے دیوتا حسن نیکی خداآج سب پر مجھےاعتبار آ گیا اعتبار آ گیا
ایک زنگ آلودہتوپ کے دہانے میںننھی منی چڑیا نےگھونسلہ بنایا ہے
مٹھو میاں چپ رہوٹیوں ٹیوں مت کرولال مرچ کھاؤ گےاپنی کہے جاؤ گےمیری بات بھی سنوکل سبق پڑھایا تھاآج تم نے دہرایاہوم ورک تو کروچونچ میں کیا درد ہےرنگ یہ کیوں زرد ہےدال کھانا کم کروٹیوں ٹیوں مت کروکتنی بار سمجھاؤںکتنی بار دہراؤںایک لفظ تو کہوٹیوں ٹیوں مت کروکیا کہا سنوں ذرامنی بی بی کہہ دیاواہ واہ واہ وامٹھو میاں خوش رہو
پڑھنا لکھنا سکھائےاچھی راہ بتائےبد سے ہمیں بچائےاچھا بچہ بنائےبھیا پیارا پیاراگھنٹی خوب بجائےبستہ بھی لٹکائےمکتب لے کر جائےجلدی سے پہنچائےرکشا پیارا پیاراپھولوں پر اترائےخوشبو بھی بکھرائےگھر آنگن مہکائےہریالی بھی لائےگملا پیارا پیارابھیا لے کر جائےسرکس بھی دکھلائےلڈو بھی کھلوائےجو چاہو مل جائےمیلہ پیارا پیاراجب جب یہ لہرائےسب کی شان بڑھائےجس کے ہاتھ یہ آئےآگے بڑھتا جائےجھنڈا پیارا پیاراتاریکی میں آئےبستر تک پہنچائےلوری بھی سنوائےسپنے بھی دکھلائےسونا پیارا پیاراسب کو مار بھگائےجو دیکھے ڈر جائےالٹی شامت لائےدشمن کوئی آئےڈنڈا پیارا پیارابارش میں کام آئےباہر لے کر جائےخود تو بھیگا جائےلیکن ہمیں بچائےچھاتا پیارا پیاراجگ مگ روپ دکھائےچندا ریجھا جائےرستہ بھی بتلائےلیکن ہاتھ نہ آئےتارا پیارا پیاراتل کر منا کھائےخاگینہ بنوائےسالن میں پک جائےمنی کو للچائےانڈا پیارا پیاراجب یہ موسم آئےصحت خوب بنائےڈھیروں کپڑے لائےپھر بھی دور نہ جائےجاڑا پیارا پیاراکھانا جب بھی آئےآگے بڑھ کر لائےہم کو سب کھلوائےخود بھوکا رہ جائےچمچہ پیارا پیارابازاروں میں نکلےہاتھ میں سب کے لٹکےجو کچھ بھی یہ دیکھےاپنے پیٹ میں رکھےتھیلا پیارا پیارامیٹھا میٹھا کھاؤمنا بولے لاؤجلدی سے پکواؤسارا چٹ کر جاؤحلوہ پیارا پیاراچاہے کوئی بلائےسب کی گود میں جائےدیکھے تو للچائےٹافی بسکٹ چائےننھا پیارا پیاراپانی ٹھنڈا کر دےسر پہ کٹورا رکھےدوڑے آئیں پیارےجو چاہے وہ پی لےمٹکا پیارا پیاراصورت رنگ برنگیحالت بھی ہے اچھیبستر کا ہے ساتھیعادت میں ہے نرمیتکیہ پیارا پیاراگرمی دور بھگائےٹھنڈا موسم لائےتھوڑی بجلی کھائےبہتر کام بنائےپنکھا پیارا پیاراچم چم چمکا جائےبجلی سا لہرائےجلدی جلدی آئےساتھ میں چلتا جائےجوتا پیارا پیاراسب سے پہلے جاگےپیڑ پہ چڑھ کے بیٹھےدیواروں پر بھاگےککڑوں ککڑوں چیخےمرغا پیارا پیاراگھر میں دوڑ لگائےباہر بھاگ کے جائےبلی پر غرائےننھے کو بہلائےکتا پیارا پیاراپیٹھ پہ ہمیں بٹھائےسرپٹ دوڑ کے جائےمنزل پر پہنچائےتب جا کر سستائےگھوڑا پیارا پیاراجلدی سے اٹھ جائےچیخے اور چلائےدانہ پتے کھائےپھر بھوکا رہ جائےبکرا پیارا پیاراپنجرے میں پر تولےٹھمک ٹھمک کر ڈولےجب بھی منہ کو کھولےمیٹھی بولی بولےطوطا پیارے پیاراروئی کو لپٹائےدھاگا بنتا جائےہاتھوں میں بل کھائےبل کھا کر لہرائےتکلا پیارا پیاراچوروں سے لڑ جائےڈاکو سے ٹکرائےجو بھی چابی لائےاس کے بس میں آئےتالا پیارا پیاراسڑکیں بھی دکھلائےگلیوں میں لے جائےکون کدھر کو جائےبھید یہ سب بتلائےنقشہ پیارا پیاراکلیوں پر منڈ لائےپھولوں سے بتلائےناچے جھومے گائےمستی میں لہرائےبھونرا پیارا پیاراشب کو منہ دکھلائےسورج سے شرمائےبادل میں چھپ جائےرات ہوتے ہی آئےچندا پیارا پیاراجھیل کے پاس ہی بیٹھےچھوٹی مچھلی پکڑےہنس ہو کوئی جیسےموتی کھانے آئےبگلا پیارا پیاراآنکھوں سے لگ جائےراحت ہی پہنچائےکالے کالے شیشےابر کے ٹکڑوں جیسےچشمہ پیارا پیارامیرا ہمدم ساتھیایسا نہ ہوگا کوئیصورت بھی ہے پیاریسیرت بھی ہے اچھیبستہ پیارا پیاراوقت پہ سو کر اٹھےوقت پہ اپنے کھیلےوقت پہ پڑھنے جائےاول نمبر آئےبچہ پیارا پیارا
ننھی ہو تم بچی ہو تمسب عقل کی کچی ہو تمآؤ مری باتیں سنوچالیں سنو گھاتیں سنواستاد کی ہر بات کواپنی گرہ میں باندھ لوجب تم جواں ہو جاؤ گیمچھلی کی ماں ہو جاؤ گیپھر یاد آئیں گی تمہیںلہرے دکھائیں گی تمہیںباتیں ہماری مچھلیواے پیاری پیاری مچھلیوروہو کی بیٹی کان دھرسانول کی بچی آ ادھراور ننھی منی تو بھی سناو تھن متھنی تو بھی سنچوڑے دہانے والیواور دم ہلانے والیوتم بھی سنو چمکیلیواے کالی نیلی پیلیوتم کو یہاں پر دیکھ کرندی پہ آ جائے اگرکوئی شکاری مچھلیواے پیاری پیاری مچھلیوجب وہ کنارے بیٹھ کرڈوری کو پھینکے گا ادھرننھے سے کانٹے پر چڑھاہوگا مزے کا کیچوالپکو گی تم سب بے خبراک تر نوالہ جان کرکانٹا مگر چبھ جائے گابس حلق میں کھب جائے گاتڑپو گی اور گھبراؤ گیلیکن سبھی پھنس جاؤ گیتم باری باری مچھلیواے پیاری پیاری مچھلیوجب کیچوا کھا جاؤ تمبس لوٹ کر آ جاؤ تملیکن ذرا سا چھیڑ دوکانٹے کی پتلی ڈور کوسرکنڈا جب کھنچ آئے گادھوکا شکاری کھائے گاسمجھے گا مچھلی پھنس گئیکھینچے گا بنسی ڈور کیپھر شکل اس کی دیکھناہوتی ہے کیسی دیکھناوہ بے قراری مچھلیواے پیاری پیاری مچھلیواب وہ بہت جھلائے گاچیخے گا اور چلائے گاپھر کیچوے پر کیجواکانٹے میں بھرتا جائے گاتم بھی اسی ترکیب سےکھاتی ہی جانا کیچوےآخر شکاری ہار کراٹھے گا دل کو مار کرحیلہ گری رہ جائے گیساری دھری رہ جائے گیتھیلی پٹاری مچھلیواے پیاری پیاری مچھلیو
لوگ کہتے ہیںآواز کاایک چہرہ بھی ہوتا ہےانداز بھی جسم بھیسرخ سورج کا سونادرختوں کے اس پارمہتاب کی سیم گوں موج عریاںسمندر کی آویزشوں کاپر اسرار نغمہمحبت کی لذت کی گرمیکبھی شبنمی ننھی منی سی لوریکہانیسیہ کار شب میںکوئی خون آلودہ باب عدالتمکافات کا سلسلہدل کی ویرانیوں سے گزرتا ہواکوئی حرف ملامتندامت
منی بولی پیاری آشاکتنی بھولی میری گڑیااچھا ہے تیرا بھی گڈاہو جائے دونوں کا رشتہآشا بولی گنجائش ہےلیکن میری فرمائش ہےہاتھی لوں گی گھوڑے لوں گیمیں کپڑے سو جوڑے لوں گیٹی وی کولر اور اک موٹرسونے اور چاندی کے زیوردینے ہوں گے موٹے پیسےملتے ہیں سیٹھوں کو جیسےمہمانوں کی خاطر اچھیمانو جب یہ بات ہے پکیمنی کا تو جی گھبرایاآنسو ٹپکے سر چکرایاپھر وہ بولی جاؤ جاؤڈوبے گی کاغذ کی ناؤلالچ کا پھل جس نے کھایارویا آخر وہ پچھتایاآشا بولی تم ہو پاگلناحق ہی ہوتی ہو بے کلباتیں ہیں یہ بہکی بہکیمیرے دل میں لالچ چھی چھیمیں نے تم کو یوں ہی چھیڑاکیوں ڈوبے الفت کا بیڑاتیری گڑیا میری گڑیامیرا گڈا تیرا گڈاپیسے کی کیسی بربادیشادی ہوگی سیدھی سادیلاؤ جلدی شربت لاؤجاؤ اچھلو ناچو گاؤ
کیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانکل یہ مہکتے پھول بنیں گے آج ہیں ننھی کلیاںسایہ ان پر کئے ہوئے ہیں آشاؤں کی پریاںزہریلے کانٹوں سے نہ الجھیں یہ ننھی سی جانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانننھی منی کومل کلیاں کہیں نہ مرجھا جائیںخوشبو مہکے کیاری کیاری مہکیں اور مہکائیںگلشن کے سب رکھوالوں پر فرض ہے ان کا دھیانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانجیون میں اجیالا ان سے یہ دھرتی کے تارےگورے ہیں یا کالے ہیں یہ بچے پیارے پیارےماؤں کی ممتا سے پوچھو سب ہیں ایک سمانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانبستی بستی نگر نگر یہ امرت جل برساؤجیون جوت جلاؤ ہر سو علم کا دیپ جلاؤجب ہوں بڑے یہ آج کے بچے نکلیں سب ودوانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانصحت کی سندرتا پائیں سب کو رنگ و روپ ملےتازہ ہوا بھرپور غذا ہو ان کو سنہری دھوپ ملےپھولے پھلے پروان چڑھے یہ بھارت کی سنتانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شانامن کی ٹھنڈی چھاؤں میں کھیلیں ان کو سب کا پیار ملےدکھ نہ انہیں پہنچائے کوئی ان کو سکھی سنسار ملےدیس کی ساری مائیں دل میں رکھتی ہیں ارمانکیسی سہانی کیسی رسیلی بچوں کی مسکانہنستے اور مسکاتے بچے بھارت دیس کی شان
دادی کے پاس آ کے منے لگا یہ کہنےدیکھو تو پیاری دادی کیا ہے بنایا میں نے
میرا پیاراس بستی کے نامجہاں مرے بچپن کی ننھی منی یادیں سوتی ہیںجہاں مری معصوم تمناؤں نے گھروندے کھینچے تھےمیرا پیاراس ٹھنڈے گہرے نیلم تالاب کے نامجس کی اجلی مٹی مرے کھلونوں کے کام آتی تھیمیرا پیاراس گھر کے نامجس کی سبز منڈیروں پرمیرے ہاتھ کی رنگی ہوئی گوریا اب بھی چہکتی ہوگیجس کے طاق میں میری ننھی گڑیا اب بھی سوتی ہوگیمیرا رستہ تکتی ہوگی چپکے چپکے روتی ہوگیمیرا پیاراس کھیت اور اس کھلیان کے نامجہاں میں چاندنی راتوں کواکثر آنکھ مچولی کھیلا کرتی تھی
نہیں فاروقی! اس دھرتی کو میں ہرگز نہ چھوڑوں گامجھے جس دور نے پالا ہے، وہ بے شک پرانا ہےمجھے محبوب اب بھی عہد رفتہ کا فسانہ ہےمگر یہ دور نویہ ضوشعاع آگہی کی رومیں اتنی خوبصورت زندگی سے منہ نہ موڑوں گااجل برحق سہی لیکنرہے گا جب تلک ممکنمیں چاہوں گا کہ لپٹا ہی رہوں دھرتی کے دامن سےیہ دھرتی آسمانوں سے زیادہ خوبصورت ہےیہ محبوبہ ہےاس میں ماں کی شفقت کی بھی عظمت ہےزبردستی جو موت آئی(وہ آتی ہے اور آئے گی)تو میں کوشش کروں گا تو شاخ ہائے لالہ و گل کوجکڑ لوں اپنے ہاتھوں سےگلابوں سے کہوں گا تم ابھی مجھ کو نہ جانے دواگر ہارا تو اس دنیا کی ساری دل کشی لے کرزمیں کی گود ہی میں ایک گہری نیند سو لوں گامیں محبوبہ نہیں ماں سے کہوں گا پھر جگا دینابڑا ضدی سا بالک ہوںمیں تیری گود سے خود شعلۂ گل بن کے ابھروں گا!
رات اک گھر جل گیا!گھر جلا تو آگ میںگھر کے سب افراد بھیجل کے کوئلہ ہو گئےآگ ٹھنڈی پڑ گئی تودیکھنے والوں نے دیکھاگھر کے اک حصے میں جوبچ گیا تھا آگ سےایک ننھی منی بچیبھینچ کر چھاتی سے گڑیاسو رہی تھی بے خبر!
لو پھر ہماری عید آ گئی ہےہر ایک خوش ہے گھر گھر خوشی ہےکیا قہقہے ہیں کیا دل لگی ہےہر سمت گویا شادی رچی ہےمنی اٹھے گی تڑکے سویرےجھٹ پٹ نہا کر پہنے گی کپڑےکپڑے بھی کیسے گوٹے زری کےریشم کا جمپر مخمل کے جوتےپہنے گی منی زیور بھی اپنےزیور جو اس کے ابا ہیں لائےہاتھوں میں کنگن پاؤں میں لچھےماتھے پہ ٹپکا کانوں میں جھمکےامی سے لے کر عیدی کے پیسےبھیا کو دے گی کہہ کر یہ ان سےپڑھ کر دوگانہ میلے میں جا کےمیرے لیے بھی لانا کھلونےچینی کی گڑیاں چینی کے گڈےگڑیوں کے برتن گڑیوں کے گہنےبھیا بھی جلدی جائیں گے گھر سےکپڑے بدل کر تکبیر پڑھتےواجب دوگانہ مل کر پڑھیں گےخطبہ سنیں گے خاموش بیٹھےکر کے دعائیں باہم ملیں گےالفت کے غنچے دل میں کھلیں گےآئیں گے پھر کر جب عید گاہ سےلے کر مٹھائی لے کر کھلونےبھائی بہن سب کھلیں گے مل کےگزرے گا دن پھر لطف و خوشی سےنیرؔ مبارک یہ عید سب کوہو اس خوشی کی پھر دید سب کو
آؤ بچو گیت سنائیںگیت سنائیں خوب ہنسائیںاک بڑھیا نے چڑیا پالیننھی منی بھولی بھالیبڑھیا بیٹھی کھیر پکاتیچڑیا اس کو گیت سناتیاک دن بڑھیا بھوکی آئیجلدی جلدی کھیر پکائیمنہ دھو کر وہ کھانے بیٹھیچڑیا گیت سنانے بیٹھیبڑھیا نے سب کچھ کھا ڈالاچڑیا کو بھوکا ہی ٹالاچڑیا جب پنجرے میں آئیبھوک سے اس کو نیند نہ آئیچوں چوں چوں چوں کر کے روئیساری رات اسی میں کھوئیصبح ہوئی اور مرغا بولابڑھیا نے جب پنجرا کھولاپیار سے جب اس نے چمکاراچڑیا نے چونچوں سے مارابڑھیا بھاگی گھر میں آئیمٹھی بھر کر دانا لائیجب بڑھیا نے دانا کھلایاتب چڑیا نے گیت سنایا
ہر سر میں امتحان کا سودا ہے آج کلہر دل میں فیل ہونے کا دھڑکا ہے آج کلپرچوں کے آؤٹ ہونے کا چرچا ہے آج کلکوئی نہیں کسی کی بھی سنتا ہے آج کلمنی کی آنکھ نم ہے تو منا کے دل میں غمبے چینیوں میں کوئی کسی سے نہیں ہے کمدیمک کی طرح چاٹ رہا ہے کوئی کتابکوئی یہ سوچتا ہے کہ اب آئے گا عتابپڑھتا ہے رات بھر کوئی جغرافیہ کا بابپنسل سے سوختہ پہ ہے لکھتا کوئی جوابہر ذی شعور کھیل کے میداں سے دور ہےپڑھنے سے کوئی اور کوئی لکھنے سے چور ہےانجم کی آنکھ نم ہے تو فردوس ہیں اداسمحسنؔ یہ سوچتے ہیں کہ ہوں گے یہ کیسے پاسعذرا کی یہ دعا ہے کہ آ جائے رٹنا راسہر ذہن میں ہے خوف تو ہر دل میں ہے ہراسکوئی نظر میں موت کا نقشہ لئے ہوئےبیٹھا ہے کوئی ہاتھ میں بستہ لئے ہوئےکھانے کی فکر ہے نہ ہے فٹ بال کا خیالچہرے پہ ہر نفس کے ہے تحریر دل کا حالاس بار فیل گر ہوئے جینا ہوا محالابو کے مار پیٹ سے اترے گی میری کھالیاروں کو کس طرح سے منہ اپنا دکھائیں گےاور کس طرح سے منزل امید پائیں گےباقی کچھ ایسے لوگ بھی ہیں اس جہان میںجو فرق آنے دیتے نہیں اپنی آن میںسینے پھلا پھلا کے نکلتے ہیں شان میںجیسے کہ کوئی خطرہ نہ ہو امتحان میںیہ لوگ زندہ دل ہیں بہادر ہیں شیر ہیںجو فیل ہو کے ہوتے ہیں خوش وہ دلیر ہیںپڑھنے کا غم ہے ان کو نہ ہے ان کو فکر دوشہر وقت کھیلتے ہیں پڑھائی کا کس کو ہوشآپس میں لڑ بھی لیتے ہیں جب آئے ان کو جوشہنستے ہیں امتحان کے دن یہ کتب فروشان کے لئے زمانہ میں کوئی بھی غم نہیںچکنے گھڑے ہیں یہ انہیں کوئی الم نہیں
نیند میں مرا مناروز مسکراتا ہےچسکیاں سی بھرتا ہےاور کھلکھلاتا ہےنیند میں مرا مناخواب دیکھتا ہوگادودھ کی کئی نہریںخواب میں بہی ہوں گیننھے ننھے پودوں پرٹافیاں لگی ہوں گیکیک کے مکاں ہوں گےجن کی چھت پہ مکھن کیبرف جم رہی ہوگیچاند ہنس رہا ہوگاچاندنی کھلی ہوگیننھی منی چڑیائیںنیلی پیلی گڑیائیںرقص کر رہی ہوں گیایک ٹانگ کا مرغابانگ دے رہا ہوگاپچھلے پاؤں پر بھالوناچنے لگا ہوگاکاٹھ کا حسیں گھوڑاہنہنا رہا ہوگاجس پہ بیٹھ کر منامسکرا رہا ہوگااور اس کی اماں کیپیار سے بھری آنکھیںایک ایک کونے سےاس کو دیکھتی ہوں گینیند میں مرا مناروز مسکراتا ہےچسکیاں سی بھرتا ہےاور کھلکھلاتا ہےنیند میں مرا مناچونک چونک پڑتا ہےہڑبڑا سا جاتا ہےاور رونے لگتا ہےنیند میں مرا مناخواب دیکھتا ہوگااک گھنا گھنا جنگلخواب میں رہا ہوگااونچے اونچے پیڑوں کیپھیلی پھیلی شاخوں پرسانپ رینگتے ہوں گےسبز سبز پتوں کےنرم نرم بستر پرشیر اونگھتے ہوں گےہاتھیوں کے دل کے دللمبی لمبی سونڈوں سےگھاس کھا رہے ہوں گےجھاڑیوں میں چھپ چھپ کرکالے کالے بن مانستیر پھینکتے ہوں گےہاں انہی درندوں میںہو نہ ہو مرا مناگھر کے رہ گیا ہوگااور اس کی اماں کیخوف سے بھری آنکھیںایک ایک کونے سےاس کو دیکھتی ہوں گینیند میں مرا مناچونک چونک پڑتا ہےہڑبڑا سا جاتا ہےاور رونے لگتا ہےجاگ کر مرا منامجھ کو پاس پاتا ہےمیری گود میں آ کررونا بھول جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books