aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "stick"
دادا جی کی واکنگ اسٹک لے کر سیر کریں گےمن مانی کرنے والوں کو چین نہ لینے دیں گےاپنا ہی قانون چلے گا گھر میں راج کریں گےہم ہی ہم ہیں اب نہ کسی کو خاطر میں لائیںآؤ بڑے بن جائیں
ایک دن میں نے کہا یہ ایک جوتے چور سےجوتیوں پر کیوں ہمیشہ تیری رہتی ہے نظراور بھی گر ہیں کئی روزی کمانے کے لئےچھوڑ یہ چوری کے دھندے کوئی اچھا کام کرسن کے میری بات یہ اس نے دیا ہنس کر جوابتم تو بالکل چونچ ہو تم کو نہیں کچھ بھی خبراس سے بڑھ کر کون سا دھندا ہے انٹرنیشنلشہرۂ آفاق عالمگیر ہے اپنا ہنرچپہ چپہ چور بازاری کا ہے بازار گرمچل رہا ہے ہر جگہ دھندا یہی شام و سحرہر جگہ چوری کا چرچا ہر جگہ ہے لوٹ ماردن دہاڑے لٹ رہا ہے ہر طرف فرد بشرپھر گرانی کی گرانباری سے پتلا حال ہےشیونگ اسٹک کی وہ قیمت ہے کہ منڈھ جاتا ہے سریہ وہ دھندا ہے بری ہے قید انکم ٹیکس سےیہ وہ پیشہ ہے نہیں جس پر گرانی کا اثراس میں فرقہ واریت ہے اور نہ صوبہ واریتبین الاقوامی ہماری ہے مصفیٰ رہگزرشرط اتنی ہے کہ ہو ایسی صفائی ہاتھ میںایک جنبش میں چلے جوتا ادھر پاؤں ادھرجو صفایا قوم کا کر دے وہی لیڈر ہے آجہو صفائی ہاتھ میں جس کے وہ ہے اہل ہنراور بھی اس کے علاوہ سینکڑوں ایسے ہیں چورڈالتے رہتے ہیں جو ڈاکے پہ ڈاکے بے خطربعض ایسے ہیں چرا لیتے ہیں مضموں شعر کےاور کہہ لیتے ہیں اپنا شعر ڈاکا ڈال کرتم بھی تو چوری چھپے ان گنت کرتے ہو گناہڈالتے رہتے ہو ہر سو تم بھی دزدیدہ نظرجوتیاں چٹخاتے تم پھرتے ہو روزی کے لئےاپنی روزی ہم کما لیتے ہیں جوتے مار کر
ہیرو جیسا اسٹائلپاس ہے اس کے موبائلباندھے واچ کلائی پراسٹک ہاتھ میں رکھتا ہےیہ انگریزی ببوا ہےیہ انگریزی ببوا ہے
میں سپنوں میںآکسیجن پلانٹ انسٹال کر رہا ہوںاور ہر مرنے والے کے ساتھ مر رہا ہوںمیں اپنے لفظوں کے ذریعےتمہیں سانسوں کے سیلینڈر بھیجوں گاجو تمہیں اس جنگ میں ہارنے نہیں دیں گےاور تمہاری دیکھ بھال کرنےوالوں کے ہاتھوں کو کانپنے نہیں دیں گےآکسیجن اسٹاک ختم ہونے کیخبریں گردش بھی کریں بھی تو کیامیں تمہارے لیےاپنے نظموں سے وینٹیلیٹر بناؤں گااسپتالوں کے بستر بھر بھی جائیںکچھ لوگ تم سے بچھڑ بھی جائیںتو حوصلہ مت ہارناکیوں کہ رات جتنی چاہےمرضی کالی ہو گزر جانے کے لئے ہوتی ہےرنگ اتر جانے کے لئے ہوتے ہیںاور زخم بھر جانے کے لئے ہوتے ہیں
میری صنف کے بارے میںتمہاری لطیفوں کی زنبیلعمر و عیار کی زنبیل جیسی ہےنکالو کوئی نیا یا صدیوں پرانا لطیفہمحفوظ کرو مجھےجیسے تم کرتے ہو ایک دوسرے کومیڈیکل کالج میں مردہ جسموں کی چیر پھاڑ کرتے ہوئےاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرتے ہوئےیا خاتون سیاستدانوں کے بالوں کے انداز کا تجزیہ کرتے ہوئے
کریں ریورس تو افسوس یہ آگے کو چلتی ہےدباتے ہیں کلچ اس کا تو بتی اس کی جلتی ہےاگر ملتان جانا ہو تو بھکر جا نکلتی ہےجو پہیوں کے تلے اینٹیں رکھیں یہ تب سنبھلتی ہےمغل گاڑی کے ہر اک وصف کا ادراک رکھتے ہیںجبھی تو کار میں اینٹوں کا وہ اسٹاک رکھتے ہیں
جلے بجھے اور خام رنگوں کی چیقلش سے جگہ جگہ شقیہ مرگ انبوہ جس کی تا میں دبی ہوئی آگ کی حرارتہے آخری فیصلوں کا موسم کہ آئینہ وار میں یہاں پہخود اپنے چہرے کو ڈھونڈھتا پھر رہا ہوں شاید کھو چکا ہوںشاید آج بھیصبح ہوئی اور نئی نئی امیدیں جاگیںشاید آج بھی سورج اپنی پوری تابانی سے چمکےشاید دل موہ لینے والی کوئی صورت جاتے جاتےمڑ کر دیکھےروکھی سوکھی بھی نعمت سے بڑھ کر مزہ دےشاید آج بھی کوئی مجھے پھر پاس بٹھا لےان ہونی میراث یہی ہیں دنیا بھر کی معمولی باتیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books