Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جمیلہ

MORE BYولاء جمال العسیلی

    صبح کے چھ بج رہے تھے۔ جمیلہ نے گھڑی کی ان سوئیوں کی طرف دیکھا جو مستقل گھومتی رہتی ہیں۔ جو مدہم ابہام میں عدم کی طرف لے جاتی ہیں۔ جمیلہ نے گھڑی سے نظریں ہٹا کر کھڑکی کی طرف دیکھا، تو اسے ہوا سے ہلتے درخت دکھائی دئے۔ اس نے اپنے آپ سے کہا، ’یہاں تو درخت بھی پھل دیتے ہیں اور وقت کے ساتھ بلتے بھی ہیں اور میں اب بھی وہی ہوں جیسی تھی۔ میرے اندر کوئی نئی بات یا تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ ایسا لگتا ہے کہ میں بالکل اپنی ماں کی طرح بنتی جا رہی ہوں، جو صرف اتنا کر سکتی تھی کہ بوڑھی ہو جائے۔‘ لکھنے پڑھنے سے عشق کے باوجود جمیلہ مردوں کی طرح آزاد ہونے کی خواہش پوری کرنے سے تھک چکی تھی۔ وہ جو چاہتی ہے، لکھ نہیں پاتی، جو محسوس کرتی ہے، اس کا اظہار نہیں کر سکتی۔ معاشرہ شرم وحیا کے نام پر کنٹرول کرتا ہے، لہٰذا وہ الفاظ کو اپنے سینے میں دبا نے اور انہیں روشنی میں نہ لانے پر مجبور تھی۔ اس کی سمجھ سے باہر تھا کہ معاشرہ عورت کی فطرت کو کیسے سمجھے گا اور کب تک وہ ہر لفظ، ہر احساس اور ہر خواہش کو دفن کرتی رہے گی۔ وہ سوچتی رہتی تھی کہ کیوں روایات کے مطابق عورت اپنے والدین کے گھر میں پرورش پاتی ہے۔ پھر اس کی شادی ہو جاتی ہے، وہ اپنے ساتھ ان روایات کو لے جاتی ہے۔ ان پر قائم رہتی ہے اور اپنے احساسات کو دفن کرتی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کا جسم مٹی میںدفن بھی ہو جاتا ہے۔ بار بار اس کے اندر سے آوازآتی کہ میں احساسات کے بغیر نہ جینا چاہتی ہوںنہ مرنا۔ میں مردوں کی طرح آزاد کیوں نہیں ہوں کہ ہر لفظ، ہر احساس، اور ہر شعور لکھ کر بیان کرسکوں؟ جمیلہ نے اپنے آپ سے ہی اونچی آواز میں یوں سوال کیا کہ جیسے وہ کسی سے بات کر رہی ہے۔ ایسے ہی خیالات ہر شب اسے سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعدہمیشہ اس کے ذہن کو منتشر کرتے رہتے تھے۔ وہ لکھنا چاہتی تھی، لوگوں کو خوش کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ صرف سورج اور چاند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ بوریت، تھکاوٹ، یا تنازعہ پیدا کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ صرف تعریف حاصل کرنے اور مریخ کو چھونے کے لیے نہیں۔۔۔ کوئی وضاحت اور جواز پیش کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ صرف اپنے اور اپنے بارے میں نہیں۔۔۔ وہ اس وقت لکھنا چاہتی تھی جب اس کی روح بے چین ہو اور دماغ کی نسیں پھٹ رہی ہوں۔۔۔ جب وہ تناؤ اور غصے کا شکار ہو۔ جب وہ اچانک پرجوش ہو جاتی تھی۔۔۔ جب اس کے دل میں کسی کے لئے پیار امڈ پڑتا تھا، جب وہ خوش ہوتی.. جب وہ اپنے سائے اور اپنی آواز کی بازگشت پر قابو نہیں رکھ پاتی تھی۔۔۔ جب حقیقت تخیل کے جنون کے سامنے الجھ جاتی۔۔۔

    جب اس کی انگلیاں چیخ اٹھتی تھیں کہ مجھے قلم چاہیے۔۔۔ جب وہ لکھے بغیر آرام سے سو نہیں پاتی تھی۔۔۔۔ جب ایک خالی سفید کاغذ اس کو مشتعل کر دیتا۔۔۔ وہ لکھنا چاہتی تھی جب اسےمحسوس ہوتا کہ اس کے آس پاس موجود ہر شخص اسے پکار رہا ہے اوراس سے لکھنے کی درخواست کر رہا ہے۔۔۔

    صبح کے سات بج چکے تھے اور وہ ابھی تک اپنے بستر پر پڑی سوچ رہی تھی۔۔۔

    اچانک اس کی بلی اس کے پاس کود پڑی، پھر اس کے پیٹ پر چڑھ گئی اور (مو مو) کیا۔۔۔ گویا اسے کہہ رہی تھی، میں تمہارے ساتھ ہوں، میں تمہیں سمجھتی ہوں اور میں تم کو محسوس کرتی ہوں۔ جمیلہ نے اپنی بلی کی طرف دیکھا اور اسے اپنی گود میں لے لیا، پھر اس سے مخاطب ہوکر کہا، ’میں تیری طرح ہوں، میں جو محسوس کرتی ہوں اس کا اظہار نہیں کر سکتی۔ میں ایک لڑکی ہوں، اس لیے مجھے بولنے یا لکھنے کا حق کوئی نہیں دیتا۔ وہ بس زندگی جینے کے لئے یہ چیزیں مجھے دیتے ہیں جیسے کھانا پینا اور لباس پہننا۔۔۔ گویا میں ایک ایسا جانور ہوں جس کا دماغ نہیں ہے۔۔۔ گویا کہ میرا وجود صرف بھوک اور شادی تک محدود ہے۔‘بلی نے جمیلہ کی چھاتی سے خود کو آزاد کیا اور بستر سے اُتر کر کمرے سے باہر بھاگی۔شاید اس کی بات پر بلی کو غصہ آگیا۔ جمیلہ طنزیہ انداز میں سوچ رہی تھی کہ کیایہ بلی بھی لوگوں کی طرح حقائق بیان کرتے ہوئے غصے میں آجاتی ہے؟ اکثر لوگ وہم میں جینا پسند کرتے ہیں، سچائی سننا پسند نہیں کرتے۔ پھرجمیلہ سیدھی ہو کر بستر پر بیٹھ گئی اور پاس کی میز سے کاغذ اور قلم اٹھایا اور سوچنے لگی۔ کیا ہوگا اگر میں وہی لکھوں جو میں محسوس کرتی ہوں، میں اس خواب کے بارے میں لکھوں گی جو میں نے سوتے ہوئے دیکھا تھا۔۔۔ اس نے قلم اور کاغذ اٹھایا اور پھر تاخیر کئے بغیر وہ اپنے خواب کے واقعات لکھنے لگی۔ ’وہ میرے قریب آیا، یہاں تک کہ اس کی گرم سانسوں نے میرے چہرے اور گردن کی دودھیا جلد کو بھڑکا دیا۔۔۔ اس کی مردانہ خوشبو اس کے عطر کی خوشبو میں پیوست ہو گئی، جسے میں اپنے حواس کو بھرتی ہوئی پسند کرتی ہوں۔ وہ خاموشی سے میرے بالوں پر اپنا ہاتھ پھیرنے لگا، وہ میری قربت سے اور میری مخصوص گلاب کی خوشبو سے (جو ہمیشہ مجھ سے پھوٹتی ہے) لطف اندوز ہو رہا تھا۔ اپنی انگلیوں سے میری نرم جلد کو چھونے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ انتہائی عرق ریزی اور لطف اندوزی کے ساتھ میری گھومتی آنکھوں کی لرزش میں کھویا جا رہا تھا۔ پھر اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی قربت میرے لئے کس قدر الجھن اور تناؤ کا باعث بنتی ہے۔ اس کی مجھ سے قربت کی وجہ سے جس قدر الجھن اور تناؤ پیدا ہوا، وہ تقریباً قسم کھانے جا رہا تھا کہ وہ میرے دل کی دھڑکنوں کو اور میری بے ترتیب سانسوں کی رفتار کو سن سکتا ہے۔ اس وقت میرے دل کی دھڑکنیں سمندر کی اونچی لہروںکی مانند تھیں اور پسینے کے سادہ موتی میری پیشانی پر نمودار ہونے لگے تھے۔ میری نبض زور سے دھڑکنے لگی، وہ اور زیادہ قریب آیا، میرے بھڑکتے ہوئے جذبات نے زور پکڑا تو میں نے گھبرا کر اپنی آنکھیں بند کر لیں۔میں جانتی ہوں کہ میرے جذبات ہمیشہ اس کی قربت میں مجھ پر حاوی ہو جاتے ہیں۔ ایسا جذبہ جو میں نے کسی دوسرے شخص کے ساتھ محسوس نہیں کیا۔ میں اس کے بوسے کا ذائقہ کبھی نہیں بھولوں گی۔۔۔۔‘ وہ یہیں تک لکھ سکی تھی کہ اس کی ماں کی آواز آئی، جمیلہ۔ جمیلہ نے ماں کی آواز سن کر جلدی سے قلم اور کاغذ کو تکیے کے نیچے چھپا دیا، مگر جو لکھ رہی تھی اس سلسلہ کو ختم نہیں کیا۔ جمیلہ نے جواب دیا: جی ماں، آ رہی ہوں ماں کی آواز پھر کچن سے آئی اور بولی : تم کب تک سوتی رہو گی، اٹھو، آؤ اور ناشتہ بنانے میں میری مدد کرو۔ جی ماں.. میں آ رہی ہوں۔ اس نے بستر سے نکلتے ہوئے کہا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس نے جو لکھا ہے وہ اچھی طرح سے تکیہ کے نیچے چھپا ہوا ہے۔ اور اسے کوئی دیکھ نہیں پائے گا۔ اس نے اپنا منہ دھویا اور پھر ناشتہ بنانے میں اپنی ماں کی مدد کرنے کے لیے کچن میں چلی گئی۔ جمیلہ جیسے ہی کچن میں داخل ہوئی تو اس کی ماں نے اس سے کہا کہ آج ہمیں گھر میں بہت کام ہیں، میں آج ناشتہ بنانے کے لئے تم کو اکیلے چھوڑ دیتی ہوں اور گندے کپڑے واشنگ مشین میں ڈال دیتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جب میں آؤں تو سب کچھ تیار ہو جائے۔ تم سمجھیں؟ ماں یہ کہہ کر کچن سے نکل گئی۔ جمیلہ جلدی جلدی ناشتہ تیار کرنے لگی، تاکہ اس کی ماں اس سے ناراض نہ ہو۔ جب جمیلہ ناشتہ بنانے میں مصروف تھی، تو اس نے اپنے آپ سے کہا: اے خدا، میں نے جو کاغذ لکھ کے تکیے کے نیچے رکھا ہے کہیں اس پر ماں کی نظر نہ پڑ جائے۔ وہ تیزی سے اپنے کمرے کی طرف بھاگی۔ اس کے دل کی دھڑکن خوف سے تقریباً رک سی گئی، جب اس نے دیکھا کہ اس کی ماں گندی چادریں بدل رہی ہیں۔ جمیلہ کے پیروں کے نیچے سے اس وقت زمین کھسکنے لگی اورپیر تھر تھر کانپنے لگے، اس کے حواس جاتے رہے، جب اس نے اپنی تحریر کو اپنی ماں کو پڑھتے ہوئے پایا۔ اس کی ماں نے غصہ بھری آواز میں چیخ کر پوچھا: یہ کیا ہے؟ اور یہ شخص کون ہے؟ بولو۔۔۔ اس لمحے، جمیلہ نے محسوس کیا کہ اچانک صبح گہری رات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اسے لگا کہ اس کو چکر نہیں آرہا ہے بلکہ زمین کی گردش تیز ہوگئی ہے۔ وہ اپنے ایک خواب کو ماں کی نظر میں حقیقت بنتے دیکھ کر شرمسار تھی اور اس کے کانپتے ہونٹوں میں اتنی سکت نہیں تھی کہ وہ جواب دے سکتی۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے