Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پرائے سائے

فہیم اختر کمبوہ

پرائے سائے

فہیم اختر کمبوہ

MORE BYفہیم اختر کمبوہ

    ’’روشنی سے دشمنی ہے پر یہ دشمنی بے سبب نہیں’’ اس نے یہ کہا اور اٹھ کے چلی گئی۔ وہ چلی گئی پر میں اندھیرا ہونے تک پارک کے اسی بنچ پر تنہا بیٹھا رہا۔ میرے لئے یہ بات عجیب ضرور تھی، مگر بے معنی تھی۔ میری نہ تو روشنی سے دوستی تھی نہ دشمنی پھر بھی کئی گھنٹے یہی سوچتا رہا کہ روشنی سے، اس کے اور میرے تعلق میں، یہ فرق کیسا ہے؟ جب کچھ سمجھ نہ آیا تو گھر کی جانب چل دیا۔ آدھی رات گزر چکی تھی۔ روشنی سے دشمنی کیوں؟ یہ سوال اب میرے اعصاب پر طاری ہو رہا تھا اور اسکا جواب ڈھونڈتے ڈھونڈے میں اندھیرے کی رفاقت میں رات بھر سڑکوں بھر آوارہ گردی کرتا رہا۔

    اس کے ساتھ کیا ہوا ہوگا۔۔۔ کوئی بچپن کا حادثہ۔۔۔ وہ مجھ سے کچھ چھپا رہی ہے۔۔۔؟ کیا بکواس ہے۔۔۔ میں کن فضول باتوں پر غور کر رہا ہوں۔۔۔ ’’ذہن میں آنے والے منتشر خیا لات سے پیچھا چھڑاتے ہوئے میں اپنے فلیٹ کی جانب چل دیا۔ فلیٹ کا تالا کھولا۔ کوٹ اتارا۔ جوتے اتارے اور بستر پر لیٹتے ہی سو گیا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب میری آنکھ کھلی۔ منھ ہاتھ دھو کر کچھ کھانے پینے کا انتظام کیا۔ اپنا موبائل فون اٹھایا تو اس پر ایک message تھا۔ اس نے لکھا تھا کہ سہ پہر چار بجے وہ میرا پارک میں انتظار کرے گی۔

    میں تیار ہو ا اور مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے ہی پارک پہنچ گیا۔ اس نے بھی دیر نہ کی اور ہم مقررہ وقت پر پارک کے مخصوص بنچ پر بیٹھے تھے۔ کچھ دیر دونوں خاموش رہے۔ پھر اس نے کہا ’’یار میں اب تک اسے بھول نہیں پائی۔‘‘ میں اس کی چہرے کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر چہرے سے نظر ہٹالیں۔ زمین پر نظر پڑی تو اتفا قا ً ’’روشنی سے دشمنی کیوں۔۔۔؟ اس سوال کا جواب مجھے مل گیا۔ یہ انو کھی فلسفیانہ دریا فت میری انا کی فتح تھی اور میں نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی اس فتح کا اعلا ن کر ڈالا، ’’مجھے معلوم ہے کہ تمہیں روشنی اس لیے اچھی نہیں لگتی کہ اس میں سائے دکھائی دیتے ہیں اور تمہارے ساتھ جو سایہ ہے وہ تمہارا نہیں۔‘‘

    اس نے پورے اعتماد سے میری جانب دیکھتے ہوئے بس اتنا کہا ’’تمہار ااپنے بارے میں کیا خیال ہے؟‘‘ اس کے بعد ہم دونوں خاموش ہو گئے۔ وہ اٹھی اور چل دی پر اس کے جانے کے بعد میرا سایہ دیر تک مجھ پر ہنستا رہا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے