Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تیرا نام محبت ہے

سید صداقت حسین

تیرا نام محبت ہے

سید صداقت حسین

MORE BYسید صداقت حسین

    مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسےخیالات کی پرچھائیاں میرے تعاقب میں ہیں۔ میرا وجود دھند کے کہرے میں عافیت کے لمحات ڈھونڈھ رہا ہے۔ آج اسقدر میرا دل چاہا کہ اس ہی کہرے میں سے میرے والدین نمودار ہوں اور مجھے اس دائمی کرب سے نجات دلانے کی سعی کریں۔

    خیالات کا تسلسل ایک بار پھر جڑا اور مجھے بارہا اپنی بیٹی کا خیال پریشان کرتا رہا۔ طلاق کے حوالے سے اسکی ماں میرے علم میں ہربات لا چکی تھی۔۔۔ اس بےکیف صورتحال میں میرے شب و روز بہت مغموم گزر رہے تھے۔۔۔ لیکن میں باپ تھا اور اپنی بیٹی کو اسکی ماں سے زیادہ جانتا تھا۔۔۔ وہ کتنی معصوم اور خوبصورت دل کی مالک ھے شائد ہی میرے بیٹوں میں کسی کا دل اس جیسا ہو۔۔۔

    شادی ایک خوبصورت بندھن ہے میں نے اپنی بیٹی کی شادی ایک بہتر خاندان کے پڑھے لکھے لڑکے سے کی تھی۔ مجھے علم نہیں تھا کہ میرا اس خاندان کے اچھے ہونے پر سے یقین ایک دن ٹوٹ کر بکھر جائیگا۔ یقین کا ٹوٹنا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ میری معصوم بیٹی خوشیاں دینے کے عوض درد لے کر لوٹےگی، محبت اعتماد اور وفاداری کے قتل کے ساتھ۔

    ایک لمحے کے لیئے میری آنکھوں میں ماضی گھوم گیا۔ مہوش چھوٹی سی تھی۔ اس کا مخملی لمس بٹیا کے ساتھ گزرے وقتوں کی یادوں کو اور بھڑکا رہا تھا۔ خیالات کے اسی تسلسل میں درد اشکوں میں ڈھل کر میرے رخسار پربہنا شروع ہوگئے تھے۔

    سرشام آنگن میں ہم دونوں میاں بیوی کسی گہری سوچ میں غرق تھے۔۔۔ روزینہ نے سکوت توڑتے ہوئے مجھ سے کہا کیا تازہ ہوا کے لیئے کیواڑھ کھول دوں؟ میں ایک دم چونکا اور آہستہ سےکہا ہاں کھول دو اس بنا شائد تازہ ہوا کے ساتھ مسرتوں اور نشاط کے نرم و گداز جھونکے بھی ہمارے سونے آنگن میں تھوڑی دیر ہی قیام کرلیں۔۔۔‘‘

    میرے لفظ بے بس تھے۔۔۔ اور وہ بنا قوت کے میرے منہ سے پھسلے جا رہے تھے۔ شام رات میں ڈھل گئی اور بھیگتی رہی۔ روزینہ کی باتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ میں خاموشی اوڑھے گھونٹ گھونٹ اپنی بیوی کے خیالات پیتا رہا۔ ہرطرف رات کی سیاہی پھیل چکی تھی۔ جبکہ نصف شب کا چاند آسمان پر بیٹھا اپنی مسکراہٹ ہر سو پھیلارہا تھا۔

    عظیم محبت کے شجر پر ہمیشہ رنگ برنگ پھول نہیں کھلتے ہیں۔۔۔ پت جھڑ ان پر بھی آتی ہے۔۔۔ روزینہ نے مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا۔۔۔ میں نے اثبات میں سر کو جنبش دی۔۔۔ اور قدرے پرسکون ہو گیا۔۔۔ اتنی گہرائی ہے تمہارے خیالات میں میری آواز میں پوشیدہ حیرت کو محسوس کرکے روزینہ خوش ہوگئی تھی۔ ہماری بیٹی بہت باہمت ہے۔ وہ بہت جلد صحت یاب ہوگی ۔۔۔ میں بڑبڑ ایا۔۔۔‘‘

    سرمئی موسم رخصت ہو چکا تھا اوربہار کی تازہ ہوا کے جھونکے لہراتے سبزہ کے ساتھ دل میں امید کی کرنیں پیدا کر رہے تھے۔ میں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی بیٹی کو ہسپتال سے گھرلانے کے لیئے تیار تھا۔ ہسپتال ہمارے گھر سے کچھ ہی کوس دور تھا۔

    میری بیٹی گذشتہ چند ہفتوں سے سینٹرل ہسپتال میں دماغی امراض کے وارڈ میں زیر علاج تھی۔۔۔ آج وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو رہی تھی۔ پھول کی پتیوں سے بھی زیادہ نازک اور چاند کی نرم روشنی سے زیادہ شفاف میری لاڈلی زندگی کی دھوپ چھاوں برداشت نا کرسکی تھی جو قدرت کی آزمائش کے مراحل سے گزر رہی تھی۔۔۔

    راستے میں مجھے بیشمار جنگلی پھول دکھائی دئیے گاڑ ی روکو روزینہ میں نے اپنی بیوی کو آہستگی سے کہا۔۔۔ آپ بھی اپنی بچی سے کم نہیں عظیم سید جو پھولوں کو دیکھ کر مچل جاتی ہے۔۔۔ روزینہ نے گاڑی سڑک کے کنارے لگاتے ہوئے تبسم بھرے لہجے میں مجھ سے کہا۔۔۔ میں نے جلدی جلدی نیلے اودے بنفشی اور جامنی پھولوں کو توڑ کر انکا ایک گچھا سا بنا لیا اور جلدی سے گاڑی میں سوار ہو گیا۔۔۔

    چند لمحوں بعد میں اپنی بیٹی کے روم میں تھا۔۔۔ والدین کو دیکھ کر اس کی آنکھیں روشن ہو گئیں۔۔۔ ہمیں دیکھتے ہی کہنے لگی بہت شدت سے آپ دونوں کا انتظار کر رہی تھی یہ سنتے ہی میں نے جلدی سے پھولوں کے گلدستہ کو اسکی جانب بڑھایا۔۔۔ اس نے مسرت آمیز چہرہ میری جانب کیا محبت سے پھولوں کا گلدستہ میرے ہاتھ سے لیکر اس میں لگے پھولوں کی خوشبو سونگھنے لگی۔۔۔ بابا یہ بہت خوبصورت پھول ہیں بہت تازہ اور موسم۔ وہ کھل کھلائی۔۔۔ پھول اسکے سرخ عارض اور گلابی ہونٹوں کی دمک سے چمک اٹھے تھے۔۔۔

    ہسپتال کا کمرہ پھولوں کی خوشبو سے مہک اٹھا تھا۔۔۔ مجھے ایک لمحے کے لیئے ایسا محسوس ہواکہ ایک عارضی اور عبوری فردوس کے جزوی قیام کےلیئے مسرتوں نے اس چھوٹے سے کمرے کو اپنے حصار میں لے لیا ہو۔ پھربیٹی کو قدرے مطمئن پاکر کہا کہو بیٹی میں اس خوبصورت پھولوں کے گلدستے کو کیا نام دوں؟

    میرے سوال کے جواب پر میری بیٹی نے ایک لمحے کی بھی تاخیر کیئے بغیر کہا بابا اس کا نام محسن شیرازی رکھ دیں روشنی کا ایک چھناکہ میرے ذہن کے تاریک گوشوں کو روشن کر گیا۔ محبت کے نازک جزبات پر انسانی جبر کے نفسیاتی وار شکست کھا چکے تھے۔ محبت ایک بار پھر بھرپور توانائی کے ساتھ زندگی میں شامل ہو چکی تھی۔ وہ کائنات کی تمام خوشیوں کو میرے سابقہ داماد کا نام دینا چاہتی تھی۔۔۔ پھر میں نے ایک فیصلہ کرلیا کہ زندگی کے آخری سانسوں تک اپنی بیٹی کو اپنی شفقت اور اعانت کے سائے تلے رکھونگا۔۔۔

    ہسپتال کی اونچی عمارت سے پھسلتی شام سبز گھاس پر آکر ٹھہر گئی تھی۔ ماحول کی خاموشی اس بات کا سندیسہ تھا کہ زندگی نے اپنا رخ بدل لیا ہے۔ اگلے ہی لمحے ہم تینوں ہسپتال سے نکلے اور اپنے گھر کی طرف روانہ ہو چکے تھے۔۔۔ اس اثنا سینٹرل ہسپتال دھند کے دامن میں لپٹ کر کہیں غائب ہو گیا تھا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے