آپ ساگر ہیں تو سیراب کریں پیاسے کو
آپ بادل ہیں تو مجھ دشت پہ سایا کیجئے
-
موضوعات : تشنگیاور 2 مزید
یہ میرے دل کی ہوس دشت بے کراں جیسی
وہ تیری آنکھ کے تیور سمندروں والے
-
موضوعات : آنکھاور 1 مزید
گزر کر دشت سے سالمؔ جنوں کے
سفر کی آبرو ہو جاؤں گا میں
-
موضوع : سفر
یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحۂ دشت
نقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز