اگر دل موہ لے میرا وہ شیرازی جمال_آرا
اگر دل موہ لے میرا وہ شیرازی جمال آرا
سمرقند و بخارا اس کے تل پر وار دوں سارا
پلا ساقی مئے باقی کہ جنت میں کہاں ہوگی
یہ رکنا باد کی سیر اور مصلٰی کا یہ نظارا
دہائی کافران شہر دل کا چین یوں چھینیں
کہ جیسے خوان یغما لوٹ لیں ترکان صف آرا
ہمارے عشق کی پروا کرے کیوں حسن جانانہ
اسے بننا سنورنا کیا ہو چہرہ جس کا خود پیارا
تو گالی دے کہ لعنت بھیج میں تو بس دعا دوں گا
کہ تلخی بھی شکر خوروں کے لب کی ہے شکر پارا
کرو ذکر مے و نغمہ نہ سوچو کیا ہے یہ دنیا
معمہ حل ہوا ہے یہ نہ حل ہوگا کبھی یارا
پروئے ہیں یہ موتی یا غزل ہے آ سنا حافظؔ
کہ عرش اس نظم پر عقد ثریا وار دے سارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.