وہ آ کے بیٹھا تھا میرے پہلو میں
وہ آ کے بیٹھا تھا میرے پہلو میں
نیند میری مگر نہ ٹوٹی
میں کوستا ہوں اب اپنی آنکھوں کو
ہائے یہ میری بد نصیبی
وہ آیا جب تھا
تو رات کے کچھ پہر تھے باقی
اور اس کی مضراب ہاتھ میں تھی
کہ اس کے نغموں کی لے مرے خواب کو
حقیقت بنا رہی تھی
میں جز ندامت کروں بھی کیا اب
کہ میں نے راتوں کو کیوں گنوایا
میں اس کا دیدار کر نہ پایا
وہ جس کی سانسیں بھی
میرے خوابوں کو چھو رہی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.