بانو قدسیہ کے اقوال
عورت کے لئے عموماً مرد کی کشش کے تین پہلو ہوتے ہیں۔ بے نیازی، ذہانت اور فصاحت۔
مرد اپنی الجھنوں کو عورت کی اعانت کے بغیر نہیں سلجھا سکتا کیوںکہ روپے کے چاہے دو رخ ہوں، روپیہ ہمیشہ ایک ہوتا ہے، یہ جب بھی بے حیثیت ہوتا ہے تو اس کے دونوں رخ ایک وقت میں بے حیثیت ہو جاتے ہیں۔