Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Qamar Saqi's Photo'

قمر ساقی

1982 | دھار, انڈیا

قمر ساقی کے اشعار

اب اس سے آگے خدا جانے کب بکھر جاؤں

یہاں تلک تو بہت بن سنور کے آیا ہوں

وہ اک مذاق جسے لوگ عشق کہتے ہیں

میں اس مذاق کا جرمانہ بھر کے آیا ہوں

ہجر کا ایک پل بھی سہہ نہ سکا

اس کے آفس میں نوکری کر لی

سفر کا وقت روشن ہو رہا ہے

بدن پہ راستے ابھرے ہوئے ہیں

دکھ کے کانٹوں پہ سو رہا ہوں میں

غم کے شعلوں پہ جل رہا ہے بدن

اب مری دوڑنے کی خواہش ہے

فرش پہ آگ کو بکھیرا جائے

میں نے یہ برسات رو کر کاٹ دی

تو دکھا پانی سے پانی کاٹ کر

Recitation

Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

بولیے