Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
T N Raaz's Photo'

ٹی این راز

1935 | پنچ کولہ, انڈیا

مزاحیہ اور طنزیہ شاعر،غالب کی زمینوں میں اپنی ہزل گوئی کے لیے مشہور،ڈپٹی سکریٹری (ریٹائرڈ) محکمہ قانون حکومت ہریانہ

مزاحیہ اور طنزیہ شاعر،غالب کی زمینوں میں اپنی ہزل گوئی کے لیے مشہور،ڈپٹی سکریٹری (ریٹائرڈ) محکمہ قانون حکومت ہریانہ

ٹی این راز کے اشعار

2
Favorite

باعتبار

نیتا ہے دل کا چاہے تو دل سے نکال دے

لیکن ہمارے گھپلوں کی فرد سزا نہ مانگ

راس آتا ہی نہیں ہم کو سکوں

شانتی کو بھنگ کرنا چاہئے

جو زخم جدائی کے دیئے ان پہ مری جاں

سستا سا ہی مرہم تو لگانے کے لئے آ

میری مسرتوں کا سبب بس یہی تو ہے

میں رشوتوں کے بیچ میں حائل نہیں رہا

پیسے کا مول تول ہے اب عشق کا نہیں

محبوب بھی بھروسے کے قابل نہیں رہا

جب سے بڑھا ہے شہر میں موتوں کا سلسلہ

ہم راہ اپنے رکھتا ہوں اک نوحہ گر کو میں

دل میں خیال شادی نہ آئے دھیان رکھ

اے رازؔ جان بوجھ کے گھر کی بلا نہ مانگ

جب سے اکڑ کے رازؔ میں پڑھنے لگا ہوں شعر

میں بھی پڑھے لکھوں میں ہوں جاہل نہیں رہا

مقطع ہے تو ہی رازؔ کی اس تازہ غزل کا

اس بار جو آئے تو نہ جانے کے لئے آ

دل لگی کی بات ڈھلتی عمر میں

رازؔ کی صورت تو دیکھا چاہئے

Recitation

بولیے