حکم بے تابی نہیں اور آرمیدن منع ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
حکم بے تابی نہیں اور آرمیدن منع ہے
باوجود مشق وحشت ہا رمیدن منع ہے
شرم آئینہ تراش جبہۂ طوفان ہے
آب گردیدن روا لیکن چکیدن منع ہے
بیخودی فرماں رواے حیرت آباد جنوں
زخم دوزی جرم و پیراہن دریدن منع ہے
مژدۂ دیدار سے رسوائی اظہار دور
آج کی شب چشم کو کب تک پریدن منع ہے
بیم طبع نازک خوباں سے وقت سیر باغ
ریشۂ زیر زمیں کو بھی دویدن منع ہے
یار معذور تغافل ہے عزیزاں شفقتے
نالۂ بلبل بگوش گل شنیدن منع ہے
مانع بادہ کشی نادان ہے لیکن اسدؔ
بے ولاے ساقی کوثر کشیدن منع ہے
مأخذ:
دیوان غالب جدید (Pg. 382)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
- سن اشاعت: 1982
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.