جگر سے ٹوٹی ہوئی ہو گئی سناں پیدا
جگر سے ٹوٹی ہوئی ہو گئی سناں پیدا
دہان زخم میں آخر ہوئی زباں پیدا
بسان سبزہ رگ خواب سے زباں ایجاد
کرے ہے خامشی احوال بیخوداں پیدا
صفا و شوخی و انداز حسن پا بہ رکاب
خط سیاہ سے ہے گرد کارواں پیدا
نہیں ہے آہ کو ایماے تیرہ بالیدن
وگر نہ ہے خم تسلیم سے کماں پیدا
نصیب تیرہ بلا گردش آفریں ہے اسدؔ
زمیں سے ہوتے ہیں صد دامن آسماں پیدا
مأخذ:
دیوان غالب کامل (Pg. 166)
- مصنف: مرزا غالب
-
- ناشر: ساکار پبلیشرز پرائیویٹ لمیٹیڈ، ممبئی
- سن اشاعت: 1990
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.