- کتاب فہرست 185977
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1996
طرز زندگی22 طب926 تحریکات299 ناول4847 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی13
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1461
- دوہا48
- رزمیہ107
- شرح200
- گیت61
- غزل1186
- ہائیکو12
- حمد46
- مزاحیہ36
- انتخاب1600
- کہہ مکرنی6
- کلیات695
- ماہیہ19
- مجموعہ5048
- مرثیہ384
- مثنوی840
- مسدس58
- نعت565
- نظم1248
- دیگر77
- پہیلی16
- قصیدہ189
- قوالی17
- قطعہ63
- رباعی296
- مخمس17
- ریختی13
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت26
رضیہ بٹ کا تعارف
رضیہ بٹ ایک مشہور اردو ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ آپ 19مئی 1924ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کا کافی عرصہ پشاور میں گزارا۔ ان کا نام سب سے پہلے1940ء کے ایک ادبی جریدے میں نمودار ہوا، اس وقت ان کی عمر 16سال تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی پہلی شائع شدہ کہانی ــکو ناول ’’نائلہ‘‘ کے روپ میں دھارا ۔
اردو فکشن رائٹنگ میںبہت سے مشہور ناموں میں سے ایک معاصر ہونے کے نا طے آپ نے اپنی کہانیوں کو ایک مخصوص انداز میں پیش کر کے اپنا نام خود بنایا۔ رضیہ بٹ کی کہانیوں میں حقیقت کی تلخ سچائیوں کا عنصرایک مثبت انداز میںموجود ہوتا ہے، جس میں معاشرتی ناہمواریوں اور اداس لمحوں کا تاثر نمایاں ہوا کرتا تھا۔ زندگی کے چلتے پھرتے کرداروں اور الفاظ کی اثر انگیزی کے سبب رضیہ بٹ کے ناول مقبول تھے۔
رضیہ بٹ کی شادی عبدالعلی بٹ کے ساتھ 17فروری 1946ء کو ہوئی۔کچھ سالوں کے وقفے کے بعد آپ نے 1950 میں لکھنے کا کام دوبارہ شروع کیا۔ آپ نے 50سے زائد ناول اور 350 افسانے لکھے۔ ان کا پہلا ناول ’’ناہید‘‘ 1959ء میں شائع ہوا۔ انہوں نے ریڈیو کے لیے ڈرامے بھی لکھے۔
رضیہ بٹ کے مقبول ترین ناول میں بانو، نائلہ، بینا، چاہت، فاصلے، میں کون ہوں، ناجیہ، نورین، ریطہ، روپ، سبین، صائقہ، زندگی، اماں، مہرو ، آئینہ، چاہتیں کیسی، ریشم، ریطہ، زندگی، سارا، وحشی، عاشی، مسرتوں کا شہر، وحشی، معاملے دل کے اور افسانوی مجموعوں میں آدھی کہانی، ذراسی کوتاہی، رانگ نمبر، آئیڈیل، دکھ سکھ اپنے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان ایک سفر نامہ ’’امریکی یاترا‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ ’’بچھڑے لمحے‘‘ رضیہ بٹ کی آپ بیتی ہے، یہ بھی ان کے ناولوں کی طرح بے حد مقبول ہوئی۔
ان کے چار ناولوں پر فلمیں بھی بنیں جن میں ’’نائیلہ‘‘ اور ’’انیلا‘‘ بہت کامیاب فلمیں تھیں۔ ان کی لکھی گئی چند کہانیوں کو ڈرامائی شکل میں بھی پیش کیا گیا، ان میں اماں، نورین، صائقہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قیام پاکستان کے پس منظر پر لکھے گئے ان کے مقبول ترین ناول ’’بانو‘‘ کو ہم ٹی وی پر ’’داستان‘‘ کے نام سے قسط وار پیش کیا گیا۔ اردو ادب اور ناول نگاری کو ایک خاص رنگ دینے والی ناول نگار رضیہ بٹ نے تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
رضیہ بٹ 4 اکتوبر 2012 میں طویل بیماری کے بعد لاہور میں وفات پا گئیں۔دل و دماغ پر تاثر چھوڑنے والی تحریروں کا جب بھی ذکر ہو گا،رضیہ بٹ کا نام ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n79083311
join rekhta family!
-
ادب اطفال1996
-