aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چنبیلی

عامر صدیقی

چنبیلی

عامر صدیقی

MORE BYعامر صدیقی

    ’’تو جناب میں کیا کہہ رہا تھا، اوہ ہاں یاد آیا۔میرے یہ گلاب سبھی کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ اس دن بھی جب پولیس کا سراغرساں گھر میں داخل ہوا تومیں ہاتھ میں بڑی ساری قینچی لئے، انہیں گلاب کے پودوں کے پاس کھڑا، تراش خراش میں مصروف تھا۔وہ میرے پاس آ کر کھڑا ہو گیا اورچپ چاپ ان کی طرف دیکھتا رہا۔ آخر میں نے ہی پہل کی،’’میری بیوی کا کچھ سراغ ملا۔‘‘

    ’’تفتیش جاری ہے۔گتھیاں سلجھنے لگی ہیں۔ لگتا ہے جلد ہی میں کسی منطقی انجام تک پہنچ جاؤں گا۔‘‘اس نے گھمبیر انداز سے کہا۔’’لگتا ہے تمہیں گلابوں کا بہت شوق ہے۔بڑی اچھی طرح سے ان کی دیکھ بھال کرتے ہو۔کافی بڑے بڑے اور خوب سرخ رنگت والے گلاب ہیں۔ تمہارے تجربے اور ہنر مندی کا منہ بولتا ثبوت۔‘‘

    ’’ارے کیسی ہنرمندی اور کہاں کا تجربہ۔یہ تو اس کی غیر موجودگی میں شوق چڑھا۔آپ تو جانتے ہی ہیں کہ لفظ گلاب اس کی زندگی میں کیا معنی رکھتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ اس کو گلابوں کا بہت شوق تھا۔ مگر وہ کبھی انہیں لگا نہیں پائی۔ جب بھی لگاتی، پودے جل جاتے۔اسی کےلئے میں یہ سب کر رہا ہوں۔ویسے ان کے بڑے سائز اور چٹک سرخ رنگت میں میرے تجربے کا دخل نہیں، یہ تو اُس مخصوص نامیاتی کھاد کی کرامت ہے، جو میں نے تجرباتی طور پر دینا شروع کی ہے۔میراشوق کا شوق ہوا اورکچھ کمائی بھی الگ سے کر لیتا ہوں۔‘‘میں نے قینچی سے ایک سوکھی مگر مضبوط شاخ کو کاٹتے ہوئے کہا اور اس کی جانب دیکھا ۔ میں نے محسوس کیا کہ اس کا دھیان میری باتوں کی طرف نہیں تھا ۔ وہ گلاب کے پودوں کی جڑوں کے پاس کسی چیز کو بغور دیکھ رہا تھا۔ پھراچانک اس کے منہ سے نکلا ۔’’ارے یہ کیا؟‘‘

    ’’خیر جانے دیں ان سب باتوں کو، تو میں کہہ رہا تھا کہ اب تو میرے گلاب پہلے کے مقابلے میں مزید بڑے اور سرخ ہو چکے ہیں۔ پورے شہر میں آپ کو ایسے شاندار گلاب نہیں ملیں گے۔اب تو ان کی کامیاب کاشت کے بعد میں دیگر پھولوں کا بھی سوچ رہا ہوں۔۔۔تو آپ کیا کہتے ہیں۔جلدی سے ایک درجن عمدہ سے گلاب، اپنی بیوی سے پیک کرادیتا ہوں۔۔۔ارے چنبیلی کہاں ہو؟۔پتہ نہیں کہاں رہ جاتی ہے یہ۔کام پرتو دھیان ہی نہیں ہے۔‘‘

    سید تحسین گیلانی اور مصنف کے شکریہ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے