Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پانچ قبریں

عامر صدیقی

پانچ قبریں

عامر صدیقی

MORE BYعامر صدیقی

    آج بھی مجھے اچنبھے میں دیکھ کر وہ بوڑھا بول ہی پڑا،’’یہ پانچ قبریں میرے پانچ دوستوں کی ہیں۔ ان پانچوں کا مجھ پر جو احسان ہے وہ میں کبھی نہیں اتار سکتا، ایسا احسان بھلا کب کسی نے، کسی کے ساتھ کیا۔اب میرا فرض ہے کہ میں روزان کی قبروں پر آؤ ں اور انکی ارواح کے لئے دعائیں مانگوں۔‘‘

    ’’مجھے بھی اسی بات پر حیرت ہوتی کہ ان پانچ مختلف ناموں والی قبروں سے آپ کا بھلاکیا رشتہ ہے ۔ جو آپ روز بلا ناغہ آتے ہیں۔ شاید ان سے آپ کا احسان کا رشتہ ہو؟ویسے تاریخ کے صفحات ایسے محسنوں کے ناموں سے بھی بھرے پڑے ہیں۔ جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے بھی دوسروں کی مدد کی۔یقیناًاس کے پیچھے کوئی کہانی ہو گی۔‘‘

    ’’بجافرمایا، یہ میرے دوستوں کی قبریں ہیں۔ان پانچوں نے میرے لئے کچھ ہٹ کر کیا تھا۔کہانی کچھ یوں ہے کہ ہم سبھی دوست ایک تجارتی سفر کے لئے بمبئی سے کراچی ،ایک بحری جہاز میں روانہ ہوئے۔ اس وقت کسے معلوم تھا کہ ہماری زندگیاں بدلنے والی ہیں۔تیسری شب ایک بھیانک طوفان میں ہمارا جہاز پھنس گیا،تجربے کار کپتان اور عملے کے دیگر افراد نے بہت کوششیں کیں، مگر وہ اسے تباہ ہونے سے بچا نہیں سکے، خوش قسمتی سے ہم سبھی چھ دوستوں کو ایک بچاؤ کشتی مل گئی۔ اور ہم اس میں سوار ہوگئے۔ اور اپنی آنکھوں سے جہاز ڈوبتے دیکھتے رہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ شاید ہم ہی بچ پائے ہیں۔صبح ہم نے پایا کہ ہم تھے اور دور دور تک پھیلا سمندر تھا۔ افراتفری میں کھانے کی کوئی چیز بھی اپنے ساتھ نہیں لا سکے تھے۔کئی دن اسی بھوک پیاس کے عالم میں گذرگئے۔ہم سبھی کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی تھی مگر ایک دوست کی حالت تو بہت ہی خراب لگ رہی تھی۔ہم سبھی سوچوں میں گم تھے، اسے ٹکٹکی باندھے دیکھ رہے تھے تبھی اس نے اپنی نحیف آواز میں کہا کہ میں مر جاؤ تو پلیز مجھے سمندر برد نہیں کرنا، اپنے استعمال میں لے لینا،یہ میری تم سے گذارش بھی ہے اور آخری وصیت بھی۔یہ کہتے ہوئے اسکی گردن لڑھک گئی۔سبھی کے منہ سے نکلا نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ہم سے یہ نہیں ہو پائے، ہم کس طرح اپنے ہی ۔۔۔؟

    ہمارے دلی جذبات ہونا ایک بات تھی اور کئی دنوں کی بھیانک اور نا قابل برداشت بھوک ہونا دوسری بات، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی یہ مکروہ فعل سر انجام دینا پڑا۔ تبھی اس حقیقت کا انکشاف ہوا کہ زندگی سے بڑھ کر پیاری کوئی دوسری چیز ،انسان کو نہیں ہوتی۔جب بات اس کی زندگی پر بن آتی ہے تو وہ اسے بچانے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔

    خیر جناب، ایک ایک کر کے میرے دوست مرتے رہے، اورہم ہر مرنے والے کو کھاتے رہے جہاں تک کہ سبھی مر گئے اور آخر میں، میں بچا۔میں کئی دنوں تک اکیلا کشتی میں پڑا رہا،تبھی خوش قسمتی سے مچھیروں کے ایک ٹرالر نے مجھے دیکھ لیا، یوں میں بچ پایا اور آج آپ کے سامنے ہوں۔‘‘

    وہ اٹھا اور خاموشی سے جانے لگا۔

    ’’ اگر آخر میں آپ ہی بچے تھے تو انکی یہ قبریں کہاں سے آ گئیں۔ کیوں قبروں کے لئے تو ۔۔۔؟‘‘میں نے کپکپاتی ہوئی آواز میں آواز دی۔

    وہ مڑا اور شہادت کی انگلی اپنے سر پر رکھتا ہوا بولا،’’خود ہی سوچ لو۔‘‘

    سید تحسین گیلانی اور مصنف کے شکریہ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے