Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Haji Shafiullah Shafi Bahraichi's Photo'

حاجی شفیع اللہ شفیع بہرائچی

1902 - 1973 | بہرائج, انڈیا

حاجی شفیع اللہ شفیع بہرائچی کا تعارف

تخلص : 'شفیع'

اصلی نام : حاجی شفع اللہ

پیدائش :بہرائج, اتر پردیش

وفات : 06 Jul 1973 | بہرائج, اتر پردیش

رشتہ داروں : محمد فیض اللہ فیض (پوتا), جنید احمد نور (پوتا)

حاجی شفیع اللہ شفیع  ؔبہرائچی ۔آپ شہر بہرائچ کے اپنے وقت کے نامورممتاز تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ جگرؔ بسوانی کے شاگرد اورحضرت شوقؔ بہرائچی کے قریبی ساتھی تھے،اس کے ساتھ ساتھ کیفیؔ اعظمی صاحب سے بھی آپ کا تعلق رہا ۔کیفی ؔ کے بہرائچ کے ادبی ساتھیوں میں سے تھے۔آپ کے کئی مجموعہ کلام آپ کی حیات میں منظر عام پر آئے لیکن اب دستیاب نہیں ہے۔۲۰۱۵ء میں پہلے آپ کے پسرزادے جناب محمد فیض اللہ فیضؔ بہرائچی کے مجموعہ کلام ’’احساسات فیض‘ؔ‘‘ میں آپ کا دستیاب ہوا کلام شائع ہوا ۔۲۰۱۹ء میں آپ کا ایک مجموعہ کلام’’جذبات شفیعؔ ‘‘ کے نام سے منظر عام پر آیا جو آپ کی ایک قلمی بیاض کا سرمایہ تھا۔باقی بیاضیں دیمک کی نظر ہو گئی۔انجمن ریاض ادب بہرائچ کے خازن تھے۔آپ نے بہرائچ کے مشہور سنگم ہوٹل کی بنیاد رکھی جو ایک زمانے میں ادبی محفلوں کا اہم ترین مرکز تھا۔جہاں شہر اور ضلع کے ادیب ہر شام کو ایکجا ہو تے تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے