Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aafiya Hameed's Photo'

نئی نسل کی افسانہ نگاروں میں شامل

نئی نسل کی افسانہ نگاروں میں شامل

عافیہ حمید کا تعارف

ڈاکٹر عافیہ حمید کا تعلق الہ آباد کے ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔ وہ معروف شاعر و ادیب، پروفیسر عبدالحمید کی صاحبزادی ہیں۔ اگرچہ ان کا آبائی وطن الہ آباد ہے، لیکن برسوں سے وہ لکھنؤ میں مقیم ہیں، جہاں انہوں نے ایک منفرد افسانہ نگار کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔
ابتدائی تعلیم انہیں والد محترم کی سرپرستی میں گھر پر حاصل ہوئی۔ بعد ازاں، انہوں نے اعظم گڑھ کے معروف تعلیمی ادارے جامعۃ الفلاح سے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم مکمل کی اور وہاں سے فضیلت کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد، لکھنؤ کے کرامت حسین کالج سے بی اے اور لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ مزید علمی جستجو کے تحت، انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، لکھنؤ سے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں ڈپلوما کیا۔
ڈاکٹر عافیہ حمید نے اب تک تقریباً تین درجن افسانے تحریر کیے ہیں، جن کی بدولت انہیں ادبی دنیا میں شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کا پہلا افسانوی مجموعہ "شیشے کے اُس پار" زیرِ طباعت ہے اور جلد ہی منظرِ عام پر آنے والا ہے، جو اردو افسانے کے دامن میں ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوگا۔

موضوعات

Recitation

بولیے