- کتاب فہرست 185546
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1922
طب883 تحریکات291 ناول4404 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1435
- دوہا64
- رزمیہ105
- شرح182
- گیت83
- غزل1118
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1547
- کہہ مکرنی6
- کلیات675
- ماہیہ19
- مجموعہ4872
- مرثیہ376
- مثنوی817
- مسدس57
- نعت537
- نظم1204
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ180
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
عابد سہیل کا تعارف
عابد سہیل ممتاز افسانہ نگار اور ایک باکمال صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ساری زندگی ادب اور صحافت کے ذریعے سماج کی منفی طاقتوں سے مقابلہ کرتے گزری۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے فعال کارکنوں میں شامل رہے اور عملی سطح پر پارٹی کی نظریاتی توسیع کی سر گرمیوں کا حصے بنے رہے۔ ’نیشنل ہالرائڈ‘ اور ’قومی آواز ‘میں ملازم رہے اور یادگار صحافتی خدمات انجام دیں۔
۱۷ نومبر ۱۹۳۲ کو اورئی ضلع جالون اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔اورئی اور بھوپال میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا۔ اور پھر اسی شہر میں ساری زندگی بسر کی۔
عابد سہیل نے یونیورسٹی کے زمانے میں ہی افسانے لکھنے شروع کردئے تھےاور بہت جلد انہیں ایک سنجیدہ افسانہ نگار کے طور پر بھی تسلیم کیا جانے لگا تھا۔صحافتی تجربہ ان کی کہانیوں کی بنت میں بہت معاون رہا۔ ان کی کہانیاں سماج کے براہ راست مشاہدے سے تشکیل پانے والی تخلیقی فکر سے ترتیب پاتی ہیں۔
افسانوں کے علاوہ انہوں نے مشہور علمی و ادبی شخصیات کے خاکے بھی لکھے۔جو’ کھلی کتاب‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئے۔
زندگی کے آخری برسوں میں انہوں نے ’جو یاد رہا ‘ کے نام سے اپنی سوانح لکھی ۔ جسے اردو کی چند اچھی سوانحی کتابوں میں شمار کیاگیا۔ اس کے علاوہ فکشن کی تنقید پر لکھے گئے ان کے مضامین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے گئے۔موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no99013643
join rekhta family!
-
ادب اطفال1922
-