- کتاب فہرست 185546
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1922
طب883 تحریکات291 ناول4404 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1435
- دوہا64
- رزمیہ105
- شرح182
- گیت83
- غزل1118
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1547
- کہہ مکرنی6
- کلیات675
- ماہیہ19
- مجموعہ4872
- مرثیہ376
- مثنوی817
- مسدس57
- نعت537
- نظم1204
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ180
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
اصغر مہدی اشعر کا تعارف
اصغر مہدی اشعر 12 اکتوبر 1973ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ حبیب پبلک اسکول سے میٹرک کیا اور انجینئیرنگ کی،اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا چلے گئے اور دو دہائی سے وہیں مقیم ہیں ۔
اصغر مہدی اشعر نے 14 برس کی عمر سے تحت اللفظ مرثیہ پڑھنے کی ابتدا کی۔اساتذہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے ان کو اس فن میں مزید نکھارا اور اب تک ان کی وڈیو سئ ڈیز کےپانچ والیمز مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔تاہم رثائی ادب کے سلسلے میں ان کا شغف محض تحت خوانی تک محدود نہیں رہا بلکہ اپنے سلسلہِ روزگار کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ انہوں نے رثائی ادب کے فروغ کے لیے عملی طور پر حسبِ ذیل اہم خدمات انجام دی ہیں ۔
فروغِ مرثیہ انٹرنیشنل ، کینیڈا کے بانی و سربراہ ہونے کی حیثیت سے اصغر مہدی اشعر نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو بروئے کار لا کر پچھلےپانچ برس میں رثائی ادب کے حوالے سے بہت جامع خدمات انجام دی ہیں۔جس کے تحت ویب سائیٹ کا اجرا اور تحقیق و تنقید کے پروگرامز اور کتب کا ہر ممکن ابلاغ کیا گیا ۔
اصغر مہدی اشعر کی دیگر رثائی خدمات میں قائم ٹی وی کینیڈا اور حیدر ٹی وی کینیڈا پراردو مرثیے پر تنقید و مباحث کے پروگرامز کا اہتمام ، تحت اللفط مرثیہ خوانی کے سلسلے میں آڈیوز وڈیوز کا اجرا بھی شامل ہے ۔
اردو مرثیے سے متعلق اصغر مہدی اشعر کی اب تک تین کتب بھی شائع ہو چکی ہیں جب کہ اشعر سہ ماہی رسالے "فروغ مرثیہ" کے ایڈیٹر بھی ہیں جو کہ الہ آباد اور کراچی سے شائع ہوتا ہے – اصغر مہدی اشعر کی اب تک شائع شدہ کتب کی فہرست درج ذیل ہے
فروغ مرثیہ – ایک نئے عزم کی ابتدا
فرہنگ انیس
فرہنگ دبیرjoin rekhta family!
-
ادب اطفال1922
-