- کتاب فہرست 187939
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں53
ادب اطفال2065
ڈرامہ1024 تعلیم376 مضامين و خاكه1506 قصہ / داستان1701 صحت106 تاریخ3549طنز و مزاح746 صحافت215 زبان و ادب1965 خطوط811
طرز زندگی24 طب1029 تحریکات300 ناول5017 سیاسی370 مذہبیات4848 تحقیق و تنقید7293افسانہ3046 خاکے/ قلمی چہرے292 سماجی مسائل118 تصوف2270نصابی کتاب566 ترجمہ4549خواتین کی تحریریں6350-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار69
- دیوان1489
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح209
- گیت63
- غزل1320
- ہائیکو12
- حمد53
- مزاحیہ37
- انتخاب1651
- کہہ مکرنی7
- کلیات712
- ماہیہ20
- مجموعہ5301
- مرثیہ400
- مثنوی880
- مسدس60
- نعت597
- نظم1306
- دیگر78
- پہیلی16
- قصیدہ199
- قوالی18
- قطعہ71
- رباعی306
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام35
- سہرا10
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت28
اشفاق شاہین کا تعارف
اشفاق شاہین کااصل نام محمد اشفاق ہے، 6 جون 1968 کو جلالپور جٹاں، ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد بی۔اے سائنس کالج گجرات سے کیا، ایم۔اے اردو پنجاب یونی ورسٹی سے حاصل کیا، اور بعد ازاں نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس (NCBA&E)، لاہور سے ایم۔فل اردو کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "فیض احمد فیض کی نظموں کا عروضی تجزیہ" تھا۔ وہ گجرات کے ایک مقامی کالج میں شعبۂ اردو سے وابستہ ہیں اور تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
شاعری کا آغاز 1985 میں کیا۔ ان کی پہلی غزل ماہنامہ ماہِ نو (وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان) کے اپریل 1995 کے شمارے میں شائع ہوئی۔ وہ 1990 کی دہائی سے مختلف ادبی تقریبات میں فعال طور پر شریک رہے ہیں اور ان کا کلام متعدد اخبارات و رسائل میں شائع ہوتا رہا ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ طوافِ گل 2018 میں فکشن ہاؤس، لاہور سے شائع ہوا۔
ادبی سرگرمیوں میں بھی اشفاق شاہین پیش پیش رہے۔ 27 جون 1996 کو پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں انہیں تنظیم کا رکن منتخب کیا گیا۔ 2015 میں انہوں نے گجرات میں حلقۂ اربابِ ذوق کے احیا میں اہم کردار ادا کیا اور 2015 سے 2017 تک اس کے سکریٹری رہے۔ جولائی 2021 میں گجرات میں ایک نئی ادبی تنظیم ادب ساز کی بنیاد رکھی، جس کے وہ تاحال صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ کھاریاں کی ادبی انجمن قلم قافلہ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔طوافِ گل پر پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں بی۔ ایس اردو کی سطح پر تحقیقی مقالہ بعنوان ’’طواف گل: شعری مجموعہ از اشفاق شاہین - تجزیاتی مطالعہ‘‘ (سیشن 2020–2024) تحریر کیا گیا، جو ان کے شعری تخلیقات کا اعتراف ہے۔
موضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
-
کارگزاریاں53
ادب اطفال2065
-
