- کتاب فہرست 180356
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1361 قصہ / داستان1570 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1681 خطوط729
طرز زندگی30 طب971 تحریکات268 ناول4266 سیاسی350 مذہبیات4764 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2006نصابی کتاب424 ترجمہ4198خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی736
- مسدس44
- نعت587
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
اسرار عالم کا تعارف
پیدائش :جھارکھنڈ
شناخت: اسلامی مفکر، ماہر لسانیات
اسرار عالم 1953ء میں بھارت کے صوبہ جھارکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ اسلامی حلقوں میں انہیں خصوصاً یہودیت، صہیونیت اور دجالیت پر اپنی تنقیدی و تجزیاتی تحریروں کی وجہ سے غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔
اسرار عالم علمی و لسانی صلاحیتوں کے اعتبار سے اپنے ہم عصروں میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وہ بیک وقت کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں، جبکہ قدیم مردہ زبانوں جیسے عکادی اور سمیری سے بھی واقفیت رکھتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں تاریخ، مذہب، فلسفہ، لسانیات، عالمی سیاست اور اسلامی فکر کا گہرا مطالعہ نمایاں نظر آتا ہے۔
انہوں نے صحافت اور علمی اداروں سے بھی وابستہ رہ کر خدمات انجام دیں۔ وہ دہلی سے شائع ہونے والے جماعتِ اسلامی ہند کے انگریزی جریدے Radiance کے نائب مدیر رہے، جبکہ نومبر 1995ء سے ستمبر 1996ء تک 'اردو بک ریویو' کے اعزازی مدیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ اسلامی فقہ اکیڈمی، انڈیا میں متعدد علمی و توسیعی خطبات پیش کیے۔
اسرار عالم کی تصانیف میں معاصر فکری، سیاسی اور روحانی مباحث کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کی معروف کتابوں میں ’’دجال‘‘ (تین جلدیں)، ’’معرکۂ دجالِ اکبر‘‘، ’’اسلام اور اکیسویں صدی کا چیلنج‘‘، ’’امت کا بحران‘‘، ’’عالمِ اسلام کی اخلاقی صورتِ حال‘‘، ’’عالمِ اسلام کی روحانی صورتِ حال‘‘، ’’ہندتو‘‘، ’’فتنۂ دجالِ اکبر: خطرات و تدابیر‘‘، ’’یا ساری الجبل! کیا دجال کی آمد آمد ہے‘‘، ’’بین الاقوامی ایجنسیوں کا تعارف اور ان کا طریقۂ کار‘‘ اور ’’سرسید کی بصیرت‘‘ شامل ہیں۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
