Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Dr Rana Haidari's Photo'

ڈاکٹر رعنا حیدری

1945 | اورنگ آباد, انڈیا

ممتاز اردو نظم نگار، شاعرہ، محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں

ممتاز اردو نظم نگار، شاعرہ، محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں

ڈاکٹر رعنا حیدری کا تعارف

تخلص : 'ڈاکٹر رعنا حیدری'

اصلی نام : ڈاکٹر رعنا حیدری

پیدائش : 17 May 1945 | تلنگانہ

ڈاکٹر رعنا حیدری اردو کی ممتاز نظم نگارشاعرہ ہیں ان کی پیدائش 17/ اپریل 1945 کو سکندر آباد تلنگانہ اسٹیٹ میں ہوئی ۔ان کا آبائی وطن الہ آباد اتر پردیش ہے ان کے والد محترم غلام محمد خان المعروف بہ جی ایم خان بہ سلسلہ ملازمت دکن آئے ۔اور دکن ریڈیو سرویس حیدرآباد اور اورنگ آباد سے وابستہ ہوئے تھے۔رعنا حیدری نے جماعت آٹھویں سے ہی نظم کہنی شروع کی تھی ۔ان کی تعلیم اورنگ آباد دکن میں ہوئی ایم اے (اردو) کی تکمیل کے بعد انھوں نے 1971میں مولانا آزاد کالج اورنگ آباد میں اردو لیکچرر کی ملازمت اختیار کی تھی دوران ملازمت اختیاری طور پر بغیر ریسرچ گائیڈ کے رعنا حیدری نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے سکندر علی وجد :فن وشخصیت کے زیر عنوان پی ایچ ڈی کی ڈگری تکمیل کی ۔اور نگ آباد دکن کی مشہور دانش گاہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں باضابطہ شعبہ اردو کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا رعنا حیدری اس شعبہ کی اولین صدر نشین اور ریڈر منتخب کی گئیں۔ڈاکٹر رعنا حیدری کی کتابیں آئینے (نظمیں ) روپ رس (نظمیں ) سکندر علی وجد: حیات و شاعری(تحقیق ) اور حدیث دل (تحقیق و ترتیب ) ہیں ۔  رعنا حیدری کا عقد نکاح 2/ جنوری 1970 کو اورنگ آباد میں لکھنو کے ممتاز شاعر یعقوب عثمانی کے اکلوتے فرزند ڈاکٹر محمد یوسف عثمانی سے ہوا تھا یوسف عثمانی بھی ایک خوش بیان شاعر تھے ڈاکٹر رعنا حیدری ان دنوں اورنگ آباد دکن میں مقیم ہیں

موضوعات

Recitation

بولیے