- کتاب فہرست 180347
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1360 قصہ / داستان1569 صحت104 تاریخ3266طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1680 خطوط727
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4264 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6485افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4199خواتین کی تحریریں5756-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1578
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4864
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت587
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
ابن سینا کا تعارف
شناخت: ابوعلی الحسین بن عبد اللہ بن سینا (مغرب میں Avicenna)، لقب "الشیخ الرئیس"، دنیائے اسلام کے ممتاز طبیب، فلسفی، جامع العلوم شخصیت اور "طبی دنیا کا آفتاب"۔
ابن سینا (ابوعلی حسین بن عبداللہ بن الحسن بن علی بن سینا) اسلام کے سنہری دور کے سب سے اہم مفکر، فلسفی، طبیب اور ادیب مانے جاتے ہیں، جن کے نام کی مناسبت سے آج ادویات کو 'میڈیسن' کہا جاتا ہے۔ آپ صفر 370ھ بمطابق 980ء کو فارس کے گاؤں "افنشہ" میں پیدا ہوئے اور بچپن میں والدین کے ہمراہ بخارا منتقل ہو گئے۔ محض 10 سال کی عمر میں قرآن مکمل کیا اور فقہ، ادب، فلسفہ اور طبی علوم میں کمال حاصل کیا۔ آپ نے محض 18 سال کی عمر میں سلطان بخارا نوح بن منصور کے اس لاعلاج مرض کا علاج کیا جس سے تمام اطباء عاجز آ چکے تھے، جس کے صلے میں انہیں شاہی لائبریری تک رسائی ملی۔ آپ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بخارا، خوارزم، جرجان، ری اور ہمدان میں سفر کرتے ہوئے گزاری اور اصفہان میں علاء الدولہ کے دربار سے بھی منسلک رہے۔
آپ کی علمی خدمات طب اور فلسفہ سے لے کر فلکیات، کیمیا، ریاضی، موسیقی اور شاعری تک پھیلی ہوئی ہیں۔ آپ نے تقریباً 450 کتابیں لکھیں جن میں سے 240 محفوظ رہ سکیں (150 فلسفہ اور 40 طب پر)۔ آپ کی شہرہ آفاق تصنیف "القانون فی الطب" وہ طبی انسائیکلوپیڈیا ہے جو انیسویں صدی کے آخر تک یورپ کی جامعات میں معیارِ تدریس کے طور پر پڑھائی جاتی رہی اور 1973ء میں اسے نیویارک سے دوبارہ شائع کیا گیا۔ "کتاب الشفاء" آپ کا دوسرا بڑا سائنسی و فلسفیانہ شاہکار ہے۔ ریاضی میں 'رسالہ الزاویہ' اور 'مختصر اقلیدس'، طبیعیات میں 'رسالہ فی الفضاء'، اور موسیقی میں 'مقالہ جوامع علم الموسیقی' آپ کی علمی بصیرت کے ثبوت ہیں۔
یورپ میں ابنِ سینا کو بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی زندگی پر امریکی ناول نگار نوح گورڈن نے مشہور ناول 'دی فیزیشن' (The Physician) بھی تحریر کیا، جس پر 2013ء میں فلم بھی بنائی گئی۔ اپنی زندگی کے آخری ایام میں آپ 'قولنج' کے مرض میں مبتلا ہوئے اور اپنی اجل قریب دیکھ کر توبہ کی، اپنا مال صدقہ کر دیا اور غلاموں کو آزاد کر دیا۔
وفات: شعبان 427ھ بمطابق 1037ء کو ہمدان (ایران) میں انتقال ہوا اور وہیں آسودہ خاک ہیں۔
مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Avicenna | https://en.wikipedia.org/wiki/Avicenna
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
