Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ijtiba Rizvi's Photo'

اجتبیٰ رضوی

1908 - 1991 | چھپرا, انڈیا

اجتبیٰ رضوی کا تعارف

تخلص : 'رضوی'

اصلی نام : سید اجتبی حسین

پیدائش :چھپرا, بہار

LCCN :n2016247506

افسردگی بھی حسن ہے تابندگی بھی حسن

ہم کو خزاں نے تم کو سنوارا بہار نے

نام سید اجتبی حسین رضوی، تخلص رضوی(ابتدائی تخلص متین)۔ ۱۹۰۸ء میں چھپرہ ، صوبہ بہار میں پیدا ہوئے ۔ ۱۹۲۵ء میں میٹریکولیشن، ۱۹۲۷ء میں آئی اے، ۱۹۲۹ء میں بی اے اور ۱۹۳۸ء میں ایم اے (فارسی) پٹنہ یونیورسٹی سے کیا۔ ۱۹۳۸ء ہی میں راجندر کالج میں لکچرر کی حیثیت سے تقرر ہوا۔ ۱۹۶۰ء میں ملت کالج میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ۱۹۷۵ء میں ایل این متھلا یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر مقرر ہوئے۔ ۱۹۷۷ء میں یونیورسٹی کے عہدے سے سبک دوش ہوگئے۔ مطالعہ، تصویر کشی اور باغ بانی کا شوق رہا ہے۔ اپنے صاحب زادے کے ساتھ دربھنگہ میں ان کا قیام ہے ۔ ۱۹۵۷ء میں ان کا شعری مجموعہ ’شعلۂ ندا‘ کے نام سے شائع ہوا۔


بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:396

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے