- کتاب فہرست 187231
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1974
طرز زندگی22 طب917 تحریکات298 ناول4722 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی13
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1460
- دوہا55
- رزمیہ109
- شرح199
- گیت71
- غزل1186
- ہائیکو12
- حمد46
- مزاحیہ36
- انتخاب1600
- کہہ مکرنی6
- کلیات691
- ماہیہ19
- مجموعہ5068
- مرثیہ386
- مثنوی835
- مسدس58
- نعت559
- نظم1252
- دیگر75
- پہیلی16
- قصیدہ189
- قوالی18
- قطعہ62
- رباعی297
- مخمس17
- ریختی13
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت26
کنور سین کے افسانے
شوکیس والا گڈا
’’یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو شادی ہو جانے کے بعد بھی اپنے پہلے عاشق کو بھول نہیں پاتی۔ شادی کے بعد کا کچھ عرصہ اچھی طرح سے گزر گیا تھا۔ پھر یکبارگی رنجیت اس کے سامنے آ ن کھڑا ہوا۔ اس کی ایک جھلک نے ماضی کے تمام واقعات کو اس کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا اور اسے یوں لگا کہ جیسے ابھی بھی وہ اسکول کے باہر سڑک پر کھڑا اس کا انتظار کر رہا ہے۔‘‘
گلیڈی ایٹر
پورانک کتھاؤں سے نکلے ایک ایسے ہیرو کی کہانی، جو مہابھارت کے یدھ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ مگر ہو نہیں پاتا۔ اس کے بعد بھی وہ کئی یدھوں کا گواہ ہوتا ہے اور انہیں میں سے ایک یدھ میں اسے وہ لڑکی ملتی ہے جس سے اسے محبت ہو جاتی ہے۔ مسلسل یدھوں کو دیکھنے کی وجہ سے اسے بہتے، تازہ لہو کو دیکھنے کی ایسی عادت پڑ جاتی ہے، جو اس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوتی ہے۔
ایک ٹانگ کی گڑیا
یہ ایک ایسےلنگڑے بوڑھے پیر کی کہانی ہے جس کے پاس ایک کتا بھی ہے۔ وہ ہر روز شام کو کافی ہاؤس کے سامنے بیٹھا رہتا ہے اور وہاں طرح طرح کے کرتب دکھاتا رہتا ہے۔ بعد میں کافی ہاؤس کو توڑ دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ بننے والی کثیر منزلہ عمارت کی تیسری منزل میں اسے دوبارہ کھولا جاتا ہے۔ ایک دن جب وہ سیڑھیوں سے چڑھتا ہوا کافی ہاؤس کے سامنے پہنچتا ہے تو اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
پرساد
’’یہ دو دوستوں کی کہانی ہے، جو ایک اخبار میں کام کرتے ہیں۔ دونوں دوست مزدوروں کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں سرگرم رہتے ہیں۔ مگر آگے چل کر ان میں سے ایک دوست تحریک سے الگ ہو جاتا ہے اور اس کا استعمال ذاتی فائدے کے لیے کرنے لگتا ہے۔‘‘
لہو اور کول تار
اس کے کمرے میں داخل ہوتے ہی وہاں پھیلی فضا کو سراپا زبان بنے دیکھ کر لگا اس کے پاس لانے والا بوڑھا شاعر مجھے پھر سےسمجھانے لگا ہے۔۔۔ ماڈرن کھنڈر میں کوئی دل کشی نہیں ہو سکتی۔ اسے تو گرنا تک نہیں آتا۔ اسے دیکھنے جانا اور اس میں گھومنا خطرے سے خالی نہیں۔
بتی بجھنے تک
’’ایک ایسے بوڑھے شخص کی کہانی، جو ایک پارک میں بیٹھا ہوا اپنے برابر بیٹھے ہوئے ایک شخص کو اپنی بیتی زندگی کے بارے میں بتاتا ہے۔ اس شخص سے باتیں کرتے ہوئے وہ بار بار اس سے سورج کے ڈوبنے کے بارے میں پوچھتا ہے اور ہر بار وہ اسے اپنی زندگی کا اہم واقعہ بتاتا ہے جس کے بارے میں اس نے اس سے پہلے کسی کو نہیں بتایا تھا۔‘‘
join rekhta family!
-
ادب اطفال1974
-