Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Maulana Jalaluddin Rumi's Photo'

مولانا جلال الدین رومی

1207 - 1273 | قونیہ, ترکی

مشہور فارسی شاعر، مثنوی معنوی، فیہ ما فیہ اور دیوان شمس تبریزی کے مصنف

مشہور فارسی شاعر، مثنوی معنوی، فیہ ما فیہ اور دیوان شمس تبریزی کے مصنف

مولانا جلال الدین رومی کے اقوال

293
Favorite

باعتبار

بیوقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔

جو علم تجھے تجھ سے نہ لے لے اس علم سے جہل بہتر ہے۔

دنیا حاصل کرنا کوئی برائی نہیں لیکن جب دنیا کو آخرت پر ترجیح دی جائے تو پھر سراسر خسارہ ہی ہے۔

ہر فرد کسی خاص مقصد کے لیے پیدا ہوتا ہے اور اس وقت کے ہسول کی خواہش پہلے ہی سے اس کے دل میں رکھ دی جاتی ہے

جس شخص کا خدا خود نگہبان ہو اس کا تحفظ مرغ و ماہی بھی کرتے ہیں۔

اے محبوب اے حقیقی! آپ کی محبت میں مجھ کو نعرۂ مستانہ بہت اچھا لگتا ہے۔ قیامت تک اے محبوب میں اسی دیوانگی اور وارفتگی کو محبوب رکھنا چاہتا ہوں۔

طلب صادق ہو تو خدا کی مدد سے پہنچ جایا کرتی ہے۔

حقیقت اور مجاز کا فرق تجھے اسی وقت معلوم ہو سکتا ہے، جب سرمائے انسانیت تیری چشم بصیرت کو صاف کر چکا ہو۔

مخلوق خدا پر رحم کرنے سے دنیا اور آخرت میں سرفرازی عطا ہوتی ہے۔

کب بندہ کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ خدا کی آزمائش اور امتحان کی جرأت کرے۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے