Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Maya Khanna Raje Barelvi's Photo'

مایا کھنّہ راجے بریلوی

1942 | لکھنؤ, انڈیا

مایا کھنّہ راجے بریلوی کا تعارف

اصلی نام : مایا کھنّہ

پیدائش : 28 Jan 1942 | لکھنؤ, اتر پردیش

مایا  کھنہ راجےؔ  کے والد کو مع اہل وعیال کاروبار کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں رہنا پڑا اس لئے ان کی پرورش پونا وغیرہ میں ہوئی۔ 1957 میں وہ داغ مفارقت دے کر چلے گئے اور گھر کی تمام ذمہ داریاں والدہ پر آپڑیں۔ والدہ کو مایا کی شادی کی فکر دامنگیر ہوگئی اور 1961 میں ان کی شادی بریلی کے ایک معزز اور متمول گھرانے میں ہوگئی۔
شادی کے بعد حالات اور وقت نے ان کو آزمائش میں ڈال دیا مگر وہ کسی قدم بھی ہمت نہیں ہاریں اور اس کی سخت جانی و نیک نیتی نے حالات اور وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے شوہر کرشن لال کھنہ کنول کی پریشانیوں میں ان کا پورا ساتھ دیا۔ ایک زمانے میں ہندو مہا سبھا بریلی کی ممبر بھی رہی تھیں لیکن جب شاعری کی طرف مائل ہوئیں تب اس سے استعفی دے دیا۔  بچپن سے ہی طبعیت موزوں تھی ۔ عروض کی تعلیم حضرت عشق آبادی سے حاصل کی۔  ’سلگتے پھول ڈھلکتے آنسو‘ انکا مجموعہ کلام، سن 1973 میں شائع ہوا۔ راجے مشاعروں میں اپنا کلام بہت باوقار انداز میں پیش کرتی تھیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے