- کتاب فہرست 181047
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1997
ڈرامہ925 تعلیم347 مضامين و خاكه1376 قصہ / داستان1668 صحت108 تاریخ3356طنز و مزاح604 صحافت202 زبان و ادب1140
خطوط725 طرز زندگی30 طب981 تحریکات270 ناول4285 سیاسی349 مذہبیات4804 تحقیق و تنقید6718افسانہ2671 خاکے/ قلمی چہرے238 سماجی مسائل112 تصوف2017نصابی کتاب442 ترجمہ4200-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار70
- دیوان1252
- دوہا50
- رزمیہ99
- شرح186
- گیت63
- غزل1274
- ہائیکو11
- حمد62
- مزاحیہ31
- انتخاب1584
- کہہ مکرنی6
- کلیات574
- ماہیہ20
- مجموعہ4903
- مرثیہ387
- مثنوی735
- مسدس44
- نعت595
- نظم1217
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ179
- قوالی16
- قطعہ68
- رباعی264
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام35
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ75
- واسوخت24
محمد یوسف اصلاحی کا تعارف
شناخت: ممتاز عالمِ دین، مفسر، مصنف، رکنِ شوریٰ جماعتِ اسلامی ہند اور بانی و نگرانِ جامعہ الصالحات (رام پور)
مولانا محمد یوسف اصلاحی 9 جولائی 1932ء کو ضلع اٹک (پنجاب، پاکستان) کے قصبے 'پرملی' میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں اپنے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیم کے ہمراہ بریلی (یوپی، بھارت) منتقل ہو گئے۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم بریلی میں حاصل کی۔ پھر اسلامیہ انٹر کالج بریلی سے ہائی اسکول پاس کیا۔ پھر مظاہر العلوم سہارنپور میں داخل ہوئے اور چند سال تک تعلیم حاصل کی اور پھر مدرسۃ الاصلاح (سرائے میر) میں چار سال تک مولانا اختر احسن اصلاحی جیسے جلیل القدر عالم کی شاگردی میں رہے۔
مولانا یوسف اصلاحی 1951ء میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتاب 'تنقیحات' پڑھ کر ان کے افکار سے متاثر ہوئے۔ 1954ء میں جماعتِ اسلامی ہند کے رکن بنے اور تادمِ مرگ تحریکِ اسلامی کے فعال ترین رہنماؤں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن رہے۔
انہوں نے رام پور (اترپردیش) کو اپنا مستقل مستقر بنایا۔ مولانا ابوسلیم عبدالحئی کے بعد انہوں نے جامعہ الصالحات (طالبات کی مثالی دینی درسگاہ) کی نگرانی سنبھالی اور اسے پورے ہندوستان میں ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر متعارف کروایا۔ 1972ء میں ماہنامہ ذکریٰ کا اجرا کیا، جو بعد میں ذکریٰ جدید کے نام سے جاری رہا۔
مولانا یوسف اصلاحی کی تصانیف نے وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل کی، خاص طور پر: آدابِ زندگی، قرآنی تعلیمات، تفہیم الحدیث، داعی اعظم، آسان فقہ، حسنِ معاشرت، اسلامی توحید شعورِ حیات وغیرہ۔
ان کی کتاب "آدابِ زندگی" نصف صدی سے زائد عرصے سے مسلم گھروں میں ایک رہنما کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کی تحریروں کی زبان نہایت سادہ، شگفتہ اور اثر انگیز تھی۔
وفات: 21 دسمبر 2021ء کو انتقال ہوا۔
مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Yusuf_Islahi
join rekhta family!
-
کارگزاریاں91
ادب اطفال1997
-
